ETV Bharat / bharat

وجے کانت کورونا سے متاثر، اسپتال میں داخل - صحت سے متعلق پریشانی

ذرائع کے مطابق وجے کانت کو پچھلے کچھ برسوں سے صحت سے متعلق پریشانی کا سامنا ہے۔

vijay kant infected with corona, hospitalized
وجے کانت کورونا سے متاثر، اسپتال میں داخل
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 1:07 PM IST

اداکار سے سیاستدان بنے دیسیا مرپوکو ڈروڑکژگم (ڈی ایم ڈی کے) کے بانی وجے کانت کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق وجے کانت کو پچھلے کچھ برسوں سے صحت سے متعلق پریشانی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے عوامی زندگی میں ان کی سرگرمی کافی حد تک کم ہوگئی ہیں۔

ممکن ہے کہ حال ہی میں ان کی پارٹی ڈی ایم ڈی کے کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ پروگرام کے دوران وہ کورونا سے متاثر ہوگئے ہوں۔

طبیعت خراب ہونے پر وجے کانت نے اپنی باقاعدہ جانچ کرائی جس میں انہیں کورونا سے متاثر پایا گیا تھا جس کے بعد انہیں بدھ کی دیر رات ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اسپتال میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت کی نگرانی کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.