ETV Bharat / bharat

ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بھی تخفیف

ملک کے چار بڑے میٹرو میں ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 18 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت مسلسل چار روز سے مستحکم ہے۔

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 1:14 PM IST

ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بھی تخفیف
ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بھی تخفیف

ہفتہ کو مسلسل دوسرے دن بھی ملک میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 18 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت مسلسل چار روز سے مستحکم ہے۔

جمعہ کے روز ڈیزل کی قیمت میں بھی 17 سے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے خام تیل کی طلب(مانگ) میں ابھی تک اضافہ نہیں ہوا ہے۔

انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے، جبکہ ڈیزل 16 پیسے سستا ہوکر 70.94 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا اور ڈیزل 18 پیسے کی کمی سے 77.36 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہاہے۔

کولکاتہ میں پٹرول 82.59 روپے فی لیٹر پر برقرار رہا، جبکہ ڈیزل کی قیمت 16 پیسے کی کمی سے 74.46 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سروے رپورٹ : بہارانتخابات میں این ڈی اے کی جیت کا دعویٰ

چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.14 روپے فی لیٹر رہی جبکہ ڈیزل 15 پیسے کم ہوکر 76.40 روپے فی لیٹر پر آگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.