ETV Bharat / bharat

ماہرین امراض چشم میں کورونا کا ڈر

ایل وی پرساد آپتھا مالوجی انسٹچوٹ حیدر آباد کے ایک مطالعہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماہرین امراض چشم کو کورونا وائرس بڑی حد تک متاثر کررہا ہے ۔ مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ ماہرین امراض چشم کو ذہنی دباؤ کا بھی سامنا ہے ۔

ماہرین امراض چشم میں کورونا کا ڈر
ماہرین امراض چشم میں کورونا کا ڈر
author img

By

Published : May 22, 2020, 11:25 PM IST

ڈاکٹر روہت سی کھنہ، جو کہ ایل وی پرساد آپتھا مالوجی انسٹچوٹ کے رورل کئیر کے ڈائریکٹر ہیں، ان کاکہنا ہے کہ یہ مطالعہ آل انڈیا سوسائٹی اور جیورجیا انسٹچوٹ آف گلوبل ہیلتھ انڈیا کی نگرانی میں ہوا اس مطالع میں25 سے82 برس کے ملک کے2,355 ماہرین امراض چشم نے حصہ لیا۔

اس مطالعہ کی تفاصیل گزشتہ منگل کو جاری کی گئیں جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام طبقوں کے لوگوں کو ڈاکٹروں اور طبی عملے جو اس وقت کورونا وائرس کیخلاف لڑ رہے ہیں اور اس سے متاثرہ افراد کا علاج کررہے ہیں ، ان کا سپورٹ کرنا چاہئے ۔

اس مطالعہ کی اہم باتیں :

٭کووڈ 19 دنیا بھر کے لوگوں کو ذہنی، جسمانی اور نفسیاتی طور پر متاثر کررہا ہے ۔

٭خاص کر ذہنی دباؤ‘، ضطراب، ڈیپرشن، نیند نہ آنا۔کئی کو یہ خوف رہتا ہے کہ کہیں انہیں بھی انفیکشن نہ ہو جائے ۔

٭کئی ماہرین امراض چشم میں یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ کہیں انہیں انفیکشن نہ ہو جائے کیونکہ ان کے علاج کا تعلق مریضوں کی آنکھوں اور چہرے سے ہو تا ہے۔

٭مطالعہ میں حصہ لینے والوں میں سے 3.2 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ خود کشی کرنے تک کے بارے میں سوچ رہے تھے ۔4.3 فیصد میں گہرا ڈیپرشن تھا، 32.6 فیصد میںمایوسی تھی جبکہ 21.4 فیصد مضطرب تھے ۔6.9 فیصد ڈاکٹروں نے کہا کہ ذہنی بے چینی تھی۔باقی ماندہ ڈاکٹروں کو دیگر مسائل کا سامنا تھا جن کا تعلق ذہنی الجھنوں سے تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.