ETV Bharat / bharat

اسپتال سے فرار کورونا متاثر خاتون کو پکڑا گیا

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 8:00 PM IST

آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے سرکاری اسپتال سے مبینہ طور پر فرار کووڈ 19 سے متاثرہ خاتون مریض کا جمعرات کو پتہ چلا۔

اسپتال سے فرار کورونا متاثر خاتون کو پکڑا گیا
اسپتال سے فرار کورونا متاثر خاتون کو پکڑا گیا

یہ خاتون منگل کو اسپتال سے چلی گئی تھی۔اس نے تقریبا50کیلومیٹر کاسفر طئے کیا اور ضلع کے اورواکونڈہ پہنچ کر گر گئی۔اس خاتون کا پتہ ضلع کے اورواکونڈا کونڈہ بس اسٹیشن کے قریب چلا۔

پولیس نے کہاکہ یہ 55سالہ خاتون چند دن قبل اسپتال میں داخل کروائی گئی تھی۔اسپتال میں داخل کروانے کے بعد سے ہی وہ کافی خوفزدہ تھی۔

یہ خاتون اسپتال سے فرار ہوگئی اور اپنے مکان جانے کے لئے بس میں سفر کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اس نے بس میں سفر کرنے کا ارادہ ترک کردیا اور پیدل ہی 50کیلومیٹر کا سفر طئے کرتے ہوئے اورواکونڈہ پہنچ گئی۔وہ وہاں بس کے انتظار میں ٹہری تھی کہ اچانک گر پڑی۔مقامی افراد نے اس کو دیکھا۔

جب اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ خاتون اسپتال سے فرارہوگئی تھی۔راہگیروں نے 108ایمبولنس کو طلب کیا تاہم بروقت یہ ایمبولنس نہیں پہنچ پائی جس کے بعد عہدیداروں نے اس کو دوسری گاڑی میں اسپتال پہنچایا۔ڈاکٹرس نے کہاکہ اس خاتون کی حالت مستحکم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.