مختلف ریاستوں سے موصول اطلاعات کے مطابق آج دیر رات تک 52,934 نئے کیسز کے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 27 ہزار 88 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 51 ہزار 911 ہو گئی ہے، جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے کے باوجود کورونا کے نئے کیسز کے بڑھنے کے باوجود ملک میں پہلی دفعہ فعال کیسز میں 2 ہزار 356 کی کمی درج کی گئی ہے جس سے ان کی تعداد 6 لاک 74 ہزار 544 ہو گئی ہے۔
راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 55 ہزار 50 افراد کے صحتیاب ہونے سے کووِڈ۔19 سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی 19 لاکھ 73 ہزار 126 ہو گئی۔ اس طرح صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر آج 73.07 ہو گئی جو اتوار کو 72.36 فیصد تھی جبکہ ہلاکتوں کی شرح کم ہو کر 1.92 فیصد ہو گئی۔
ریاستوں سے حاصل رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 8 ہزار 493 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد آندھراپردیش میں 6 ہزار 780 کرناٹک میں 6 ہزار 317 تملناڈو میں 5 ہزار 890، اترپردیش میں 3 ہزار 798، آسام میں 3 ہزار 80، اوڈیشہ میں 2 ہزار 244، بہار میں 2 ہزار 592، کیرالہ میں 1 ہزار 725، پنجاب میں 1 ہزار 489، گجرات میں 1 ہزار 33، مدھیہ پردیش میں 1 ہزار 22 اور قومی دار الحکومت نئی دہلی میں محض 787 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
کورونا وبا سے سب سے زیادہ سنگین طور پر متاثر مہاراشٹر میں 8 ہزار 493 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6 لاک 4 ہزار 358 ہو گئی۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 11 ہار 391 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 4 لاکھ 28 ہزار 514 ہوگئی۔ اس دوران 228 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہزار 265 ہو گئی ہے۔