ETV Bharat / bharat

گلوان میں جو ہوا وہ چین کی منظم سازش تھی: وزیر خارجہ

بھارت چین سرحد پر ہوئے پرتشدد تصادم کے بعد تناؤ بڑھ گیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے چین کو ایک سخت پیغام دیا کہ گلوان میں جو کچھ ہوا وہ چین کی جانب سے پہلے سے منصوبہ بند طریقے سے کی گئی کارروائی تھی، ان کا واضح کہنا ہے کہ ایک کے بعد ایک واقعات کا ذمہ دار چین ہی ہے۔

گلوان میں جو ہوا وہ چین کی سازش تھی:وزیر خارجہ

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 8:32 PM IST

بھارت اور چین کی سرحد پر پرتشدد تصادم کے بعد تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین نے بھارت کے ساتھ غیر جانبدارانہ طریقے سے اس مسئلے کو حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے چین کو ایک سخت پیغام دیا کہ گلوان میں جو کچھ ہوا وہ چین کی جانب سے پہلے سے منصوبہ بند طریقے سے کی گئی کارروائی تھی، ان کا واضح کہنا ہے کہ ایک کے بعد ایک واقعات کا ذمہ دار چین ہی ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ سرحدی تنازعہ کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ چینی وزیر خارجہ نے اپنے فوجیوں پر کنٹرول کرنے کی بات بھی کہی ہے۔

وزرات خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں فریق کو 6 جون کی کمانڈر میٹنگ میں ہوئے سمجھوتے کو ایمانداری اور سنجیدگی سے نافذ کیا جانا چاہیے۔ دونوں طرف کے جوانوں کوباہمی معاہدوں اور پروٹوکول کی پیروی کرنی چاہیے۔ ایل اے سی کا سختی سے احترام کرنا چاہیے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ جئے شنکر نے چینی وزیر خارجہ سے بات چیت کے دوران اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے حادثات سے باہمی تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ چینی فریق کو خود شناسی کرنی چاہیے اور اصلاحی اقدامات اٹھانے چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.