قبل ازیں سی بی آئی نے ایک حلف نامہ داخل کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ کلیان سنگھ اس وقت گورنر کے عہدہ پر فائز نہیں ہیں اس لیے انہیں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے روبرو حاضر ہو کر مقدمہ کا سامنا کرنا چاہیے۔
خصوصی جج سریندر کمار یادو نے سی بی آئی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ چند ہفتوں قبل ہی کلیان سنگھ راجستھان کے گورنر کے عہدہ سے اپنی میعاد پوری ہونے کے بعد سبکدوش ہوگئے ہیں۔
کلیان سنگھ سن 1992 میں اتر پردیش کے وزیر اعلی تھے جس وقت تاریخی بابری مسجد کو شہید کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں کلیان سنگھ کے علاوہ ایل کے اڈوانی، اوما بھارتی، مرلی منوہر جوشی کے علاوہ کئی اور بھی ملزم ہیں۔