ETV Bharat / bharat

'دفعہ 370 پربی جے پی کا موقف اٹل ہے'

بی جے پی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے تعلق سے دفعہ 370 اور 35 اے پر اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

دفعہ 370 اور 35A پر بی جے پی کا اسٹینڈ نہیں بدلے گا: شاہنواز حسین
author img

By

Published : Jul 2, 2019, 1:57 AM IST

Updated : Jul 2, 2019, 2:02 PM IST

بھارتی جنتا پارٹی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں لوگ امن وامان چاہتے ہیں۔

دفعہ 370 اور 35A پر بی جے پی کا اسٹینڈ نہیں بدلے گا: شاہنواز حسین
دفعہ 370 اور 35A پر بی جے پی کا اسٹینڈ نہیں بدلے گا: شاہنواز حسین

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو بھارتی حکومت کبھی برداشت نہیں کرے گی اور اس کے خلاف حکومت طاقت سے کام کر رہی ہے۔ 'مودی حکومت سب کا ساتھ ، سب کا ویکاس اور سب کا وشواس جیت کر ملک کی ترقی کے لیے کام کررہی ہے۔'

بی جے پی رہنما نے الزام عائد کیا کہ آج ملک میں ماب لنچنگ کے واقعات کو لیکر اپوزیشن جماعتوں کے ذریعہ بی جے پی کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ۔ ایسے واقعات باعث تشویش ہیں اور مرکز ایسے معاملوں پر پوری طرح سنجیدہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان واقعات میں شامل لوگوں کے خلاف سخت کاروائی ہورہی ہے ۔

بہار کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سید شاہنواز حسین نے کہاکہ بہار کی ترقی کے لیے بی جے پی اور جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) ایک ساتھ ہیں اور بی جے پی کا اتحاد جے ڈی یو کے ساتھ طویل عرصے تک چلے گا ۔ بی جے پی اور جے ڈی یو کے مابین کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اختلاف کی افواہ اپوزیشن جماعتوں کی چال ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 2, 2019, 2:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.