وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ قصے اور داستان گوئی کی ہماری پختہ روایت ہے اور ملک کے کئی لوگ آج بھی اس روایت کو آگے بڑھانے کا کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس کام سے منسلک افراد سے غلامی کے دور کے قصے اور کہانیاں بھی کہنے اور انھیں عام کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ آج کی نسل کو اس دور کے بحران سے روشناس کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں تمام قصہ گو افراد سے گذارش کروں گا کہ ہم آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے جا رہے ہیں، کیا ہمارے قصے، کہانیوں میں پورے دورِ غلامی کے جتنے ترغیبی واقعات ہیں، ان کہانیوں کو عام کروا سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ لوگ ضرور اس کام کو کریں گے۔
آؤ! ہم سبھی کوشش کریں تا کہ کہانی کہنے کا یہ ہنر ملک میں مزید مضبوط اور زیادہ مقبولِ عام ہو‘۔ مودی نے عوام سے ہر ہفتے خاندان کے لیے کچھ قصہ گوئی کی درخواست کی اور کہا کہ خاندان کے تمام رکن سے کہیں کہ وہ ہر ہفتے ایک کہانی سنائیں‘۔