مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج سنسکرتی پرو میگزین کے خصوصی شمارہ ’’بھارت 1946-2020، نواکھالی سے دہلی تک‘‘ کے ای ورژن کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجرا کیا۔
خصوصی شمارہ ’’نواکھالی سے دہلی تک‘‘ میں بھارت رتن مہامنا مدن موہن مالویہ جی کا آخری بیان، جو 1946 کے کلیان کے خصوصی شمارہ میں چھپا تھا، کو دوبارہ شائع کیا جا رہا ہے۔
امیت شاہ نے اس موقع پر کہا کہ مذہب، روحانیت اور فلسفہ کے ساتھ ساتھ اپنی اصل تاریخ کا قیام بہت ضروری ہے اور سنسکرت پرو میگزین اس مقصد کی سمت میں کام کر رہا ہے۔ سنسکرتی پرو میگزین ہندوستانی ثقافت، فلسفہ، ادب اور روحانیت کے موضوعات پر مرکوز ہے، اور اس کی اشاعت گزشتہ دو سال سے ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ ابھی تک شائع شماروں سے الگ ہٹ کر ’سنسکرتی پرو‘ کے اس خصوصی شمارے کو شائع کیا گیا ہے۔
ملک میں گزشتہ چند ماہ میں ایسے واقعات ہوئے ہیں جن کی وجہ یہ خصوصی شمارہ کافی اہمیتوں کا حامل ہے۔