ETV Bharat / bharat

'کفیل خان کی تقریرمیں یکجہتی کا پیغام' - ڈاکٹر کفیل خان کو رہا کیا جائے

ڈاکٹر کفیل خان پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے اور اسی وجہ سے اتر پردیش پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا۔

الہٰ آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر کفیل خان کی فوری رہائی کا حکم دیا

author img

By

Published : Sep 1, 2020, 11:12 AM IST

Updated : Sep 1, 2020, 6:30 PM IST

گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج کے سابق سینیئر ماہر امراض اطفال ڈاکٹر کفیل خان کو اتر پردیش پولیس نے گذشتہ برس 13 دسمبر کو شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے گرفتار کر لیا تھا۔

ڈاکٹر کفیل خان پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے اور اسی وجہ سے اتر پردیش پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا۔ بعد میں انہیں این ایس اے کے تحت قید کردیا گیا۔

آج الہٰ آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر کفیل خان کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے- عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کفیل کو این ایس اے کے تحت حراست میں لینا اور حراست کی میعاد میں تین ماہ کی توسیع کرنا غیر قانونی ہے، عدالت نے کفیل خان کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا، آپ کو بتا دیں کہ ڈاکٹر کفیل خان اس وقت اتر پردیش کے متھرا جیل میں بند ہیں۔

بتا دیں کہ ڈاکٹر کفیل گزشتہ آٹھ ماہ سے جیل میں بند ہیں۔ حال ہی میں ان کی حراست میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی تھی، ڈاکٹر کفیل نے وزیراعظم مودی کو جیل سے ہی خط لکھ کر رہا کرنے اور کووڈ 19 کے مریضوں کی خدمت کرنے کی گزارش کی تھی، انہوں نے حکومت کو اس کے لیے ایک روڈ میپ بھی بھیجا تھا۔

Last Updated : Sep 1, 2020, 6:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.