ETV Bharat / bharat

جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے سینکڑو نئے معاملے

جنوبی کوریا میں جمعرات کو کروناوائرس کے 505 نئے معاملے منظرعام پر آئے ہیں، جن کی مجموعی تعداد 1766 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے۔

جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے سینکڑو نئے معاملے
جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے سینکڑو نئے معاملے
author img

By

Published : Feb 27, 2020, 8:27 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:11 PM IST

اطلاع کے مطابق جمعرات کو کرونا وائرس کے 505 معاملےسامنے آئے ہیں، اور انفیکشن سے متاثر مجموعی لوگوں کی تعداد بڑھ کر 1766 ہوگئی ہے، جبکہ اس بیماری کی زد میں آکر مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 بتائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ انسداد بیماری وکنٹرول کوریائی مرکز (اے سی ڈی سی) روزانہ دو مرتبہ صحت کے بارے میں تازہ ترین جانکاری مہیا کراتا ہے۔

وہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ خطرناک انفیکشن گزشتہ ایک ہفتے میں زیادہ بڑھ گیا ہے اور 19 سے 26 فروری تک 1230 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، تاہم حکومت نے اتوار کو وارننگ کی سطح 'ریڈ' کردیا تھا۔

بدھ کی صبح تک داؤگا شہر میں کرونا وائرس کے 597 معاملے ایک مذہبی اقلیتی گروپ سے جڑے تھے، اور 114 معاملے چیونگدو کاؤنٹی کے دائنام ہسپتال میں پائے گئے ہیں۔

ملک میں تین جنوری سے تقریباً 57 ہزار لوگوں کا ٹسٹ کیا گیا ہے اور ان میں سے 35 ہزار 298کے ٹسٹ نتیجے منفی پائےگئے ہیں، جبکہ 21 ہزار 97 لوگوں کی جانچ کی جارہی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.