آسام پولیس کو ایک کیس کی تحقیق کرتے ہوئے بھارت-بنگلہ دیش کی سرحد پر ایک سرنگ ملی ہے۔ کریم گنج ضلع میں واقع یہ سرنگ بھارت اور بنگلہ دیش کو جوڑتی ہے۔
قیاس کیا جا رہا ہے کہ تاروں کے باڑ کے نیچے سے بھارت-بنگلہ دیش کو ملانے والی اس سرنگ کو ملزم، درانداز اور مویشی اسمگرل استعمار کرتے ہیں۔
کریم گنج کے سپریٹینڈینڈ آف پولیس مینک کمار نے کہا کہ 'ایک کیس کی تحقیق کے دوران ہمیں یہ سرنگ ملی'۔
انہوں نے بتایا کہ 'نیلم بازار میں ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ اس ایف آئی آر کے مطابق 'ایک اغوا شدہ متاثر کو کچھ مجرمین بین الاقومی سرحد کے دوسری جانب لے گئے تھے۔'
مینک نے مزید بتایا کہ 'ہم یہاں اس کیس کے تعلق سے تحقیق کرنے آئے تبھی ہمیں اس سرنگ کے بارے میں پتہ چلا'۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر انکاؤنٹر: 'ایک ہی بیٹا تھا، وہ بھی مارا گیا'
انہوں نے اس بات پر کچھ بھی کہنے سے منع کیا کہ کچھ اغوہ شدہ لوگ سرحد کے اس پار لے جائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تحقیق جاری ہے۔
غورطلب ہے کہ آسام کی 264 کلومیٹر سرحد بنگلہ دیش سے ملتی ہے۔