ذرائع نے بتایا کہ این ڈی پی ایس کی ایک خصوصی عدالت نے آرین خان کی ضمانتی درخواست مسترد کردی، جس کے بعد انہیں اسپیشل سیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ آرین خان پر ایک کروز شپ میں ہوئی ریو پارٹی میں مبینہ طور پر منشیات استعمال کرنے کا الزام ہے۔
آرین فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔ آرین کے وکلاء نے این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ممبئی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔
آرین اس سے قبل جیل کے جنرل بیرک میں قید تھے، تاہم اب ان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور انہیں ایک خصوصی بیرک میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں افسران ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان، بیٹے آرین خان سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچے
اس درمیان شاہ رخ خان کے اپنے بیٹے سے ملنے کے لئے جیل جانے کی خبر پھیلنے کے بعد جیل کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
(یو این آئی)