ممبئی: اس تنظیم کے کارکنان ہر برس پورے ملک میں مٹی کے برتن تقسیم کرتے ہیں تاکہ لوگ اسے اپنے گھروں میں اور ایسی جگہوں پر جہاں پرندے پانی پی سکیں وہاں پانی بھر کر رکھیں۔ ممبئی جیسی گنجان آبادی والی جگہوں پر انسانوں کے ساتھ چرندوں و پرندوں کی خاصی تعداد ہے، لیکن اُن کے لیے پانی پینے کا انتظام نہیں ہے۔
اجمیر شریف کے سرو دھرم ایکتا سمیتی Sarva Dharma Ekta Samiti کے کارکنان ہر برس ملک کے الگ الگ حصوں میں پرندوں کو پانی پلانے کی اس مہم کو لیکر جگہ جگہ بیداری مہم کے ذریعے عوام کو بیدار کرتے ہیں. کیونکہ انسان اپنی پیاس بجھانے کے لئے کسی بھی دہلیز پر کا سکتا ہے لیکن چرند پرند کے لئے یہ مشکل کام ہے. اس لئے اس کوشش کے ذریعے پرندوں کی نہ صرف پیاس بجھائی جا سکتی ہے بلکہ ان کی جان بھی بچائی جا سکتی ہے کو گرمی کے موسم میں گرم ہوائیں اور پیاس کے سبب موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔