23 بچوں سمیت 46 پاکستانی شہریوں کے ایک گروپ کو، جنہیں امرتسر سے وطن واپس جانا تھا، اٹاری واہگہ بارڈر سے واپس بھیج دیا گیا کیونکہ حکومت پاکستان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس مناسب کووڈ رپورٹ نہیں تھی۔
ایک پاکستانی شہری وزیر کا کہنا ہے کہ 'ہمارا پیر کو ٹیسٹ ہوا لیکن پاکستان حکومت نے اسے منظور نہیں کیا۔ ہمارے ٹیسٹ دوبارہ کیے جا رہے ہیں۔'
اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ارون پال سنگھ، اٹاری واہگہ بارڈر پر پروٹوکول آفیسر نے کہا 'یہ لوگ ایک سال قبل مقدس مقامات کی زیارت کے لیے بھارت پہنچے تھے اور کووڈ سے متاثرہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے امرتسر میں پھنسے ہوئے تھے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی تقریبا 15 - 20 دن پہلے یہ لوگ بغیر اجازت کے اٹاری واہگہ بارڈر پر آئے تھے اور انہیں واپس بھیج دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا 'آج انہیں اجازت دے دی گئی لیکن پاکستان کے حکام نے مناسب کووڈ رپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں زیرو لائن سے واپس کردیا۔'
یہ بھی پڑھیں: اسٹنگ آپریشن وائرل، تملناڈو بی جے پی کے جنرل سکریٹری نے استعفی دیا