ETV Bharat / state

Security For G20 Summit جی ٹوئنٹی سمٹ کیلئے تین درجے کے سکیورٹی بندوبست، وجے کمار - سرینگر میں این ایس جی کمانڈوز کی تعیناتی

رواں ماہ کے آخری عشرہ میں سرینگر میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے کامیاب اور پُرامن انعقاد کے لیے انتظامیہ تیاریوں میں مصروف ہے۔ یہ پہلا موقعہ ہے جب کشمیر کو اس طرح کے جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبان کرنے کا شرف حاصل ہورہا ہے۔

three-tier-security-for-g20-summit-drones-used-for-aerial-surveillance-adgp-kashmir
جی ٹوئنٹی سمٹ کیلئے تین درجے کی سکیورٹی بندوبست، وجے کمار
author img

By

Published : May 18, 2023, 5:49 PM IST

جی ٹوئنٹی سمٹ کیلئے تین درجے کی سکیورٹی بندوبست، وجے کمار

سرینگر: رواں ماہ کے آخری عشرہ میں کشمیر میں بین الاقوامی جی20 سمٹ کا انعقاد ہورہا ہے۔ اس کے لیے انتظامیہ نے تمام ترانتظامات مکمل کیے ہیں۔ وہیں سکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ نے پہلے ہی خاصے انتظامات کیے ہیں، تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ اس دوران پیش نہ آئے۔ سکیورٹی کے حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر، وجے کمار نے کہا کہ اس سمٹ کے لیے تین درجے سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا اور اس کے لیے این ایس جی اور فوج کی مدد بھی لی جائے گی۔

وجے کمار نے کہا کہ سمٹ کے لیے سکیورٹی کے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں، جن میں تین درجے سیکورٹی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران اینٹی ڈرون آلات نصب کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا ڈل جھیل کے لیے مارکوس کو تعینات کیا جائے گا، اس کے علاوہ پولیس ٹیم بھی وہاں موجود ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز سمٹ کو خوش اسلوبی سے اور کامیابی سے منعقد کرنے کے لیے وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران عام لوگوں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔جو لوگ یہ افواہ پھیلا رہے کہ میٹنگ کے دوران عام لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی ہوگی ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی سمٹ ہے اور سکیورٹی فورسز کو پہلے ہی پریف کیا گیا کہ عوام کو اس دوران کسی قسم کی پریشانی نہ ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: Kashmir G 20 Summit ڈل جھیل میں مَرین کمانڈو دستے تعینات

دریں اثناہ، جمعرات کے روز نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کمانڈوز نے لالچوک اور اس کے گرد نواح علاقوں میں ہوٹلوں اور خالی پڑی عمارتوں کی تلاشی لی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ سرینگر میں اکثر مقامات بشمول تجارتی مراکز لالچوک، جہانگیر چوک، بٹہ مالو، ڈلگیٹ وغیرہ میں سکیورٹی فورسز نے ناکے لگائے ہیں جہاں لوگوں کی جامہ تلاشی لی جارہی ہیں اور ان کے شناخت کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقعہ ہوگا جب کشمیر اس طرح کے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ جی ٹوئنٹی میں یورپی یونین، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ اس گروپ کا اجلاس سالانہ بنیادوں پر ہوتا ہے اور امسال جی ٹوئنٹی کی سربراہی بھارت کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.