ETV Bharat / state

Sufi Festival In Srinagar: کشمیر میں تین روزہ کلچرل صوفی فیسٹول کا آغاز

author img

By

Published : May 28, 2022, 7:03 PM IST

سرینگر کے ٹیگور ہال میں جموں وکشمیر اکیڈامی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگوجیز نے آج سے تین روزہ صوفی فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ اس صوفیانہ فیسٹول میں مقامی قوالوں کے ساتھ ساتھ ملک کے معروف قوالوں نے شرکت کی۔ Sufi Festival In Srinagar

three-days-sufi-festival-held-in-tagore-hall-srinagar
کشمیر میں تین روزہ کلچرل صوفی فیسٹول کا آغاز

سرینگر:جموں وکشمیر اکیڈامی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگوجیز کی جانب سے ہفتے کے روز ٹیگور ہال سرینگر میں تین روزہ کلچرل صوفی فیسٹول کا آغاز کیا گیا ۔ فیسٹول کا آغاز روایتی طور اسبند جلا کے کیا گیا۔کلسٹر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر قیوم حسین نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی، جبکہ ڈین اکیڈمکس مشتاق لون اور خورشید احمد میر مہمان ذی وقار کے طور موجود رہیں۔وہیں تعلیم، فن اور ادب سے وابستہ شخصیات کے علاوہ اسکول اور کالج طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔Sufi Festival In Srinagar

اس موقعے پر جموں وکشمیر اکیڈامی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگوجیز کے سیکرٹری بھرت سنگھ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔وہیں پروفیسر بشر بشیر نے تصوف اور کشمیر کی صوفی روایات پر مختصر روشنی ڈالی۔تقریب کا آغاز حمد باری تعالی سے کیا گیا، بعد میں ملک کے معروف قوال جمیل احمد رامپوری اور ان کے ساتھیوں نے صوفیانہ کلام پیش کر کے محفل میں ایک الگ ہی سما باندھا۔تین روزہ صوفیانہ فیسٹول میں نہ صرف مقامی بلکہ بیرون مقام بھی شرکت کررہے ہیں۔

جمیل احمد رامپوری کہتے ہیں کہ اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد عمل میں لانا بے حد اہم ہے کیونکہ اس سے نہ صرف کلچر کو فروغ حاصل ہوتا ہے بلکہ نئی نسل بھی اپنی روایات، تہذیب و تمدن اور صوفیانہ سنگیت سے آشنا ہوتی ہے

اس موقعے پر قوال سبحان نیازی نے کہا کہ اگچہ انہیں ملک کی مختلف جگہیوں پر پرفارم کیا ہے لیکن انہیں پہلی مرتبہ کشمیر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا ہے ۔انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوفیانہ موسیقی کے تئیں یہاں کی لوگوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہورہا تھا ہے کہ حاضرین کو سناتے رہیں۔
فیسٹول کے پہلے دن دو سیشنز منعقد ہوئے۔ پہلے سیشن میں بیرون فنکاروں نے قوالی کی صورت میں نعت اور منقبت پیش کئے جبکہ دوسرے سیشن کے دوران یہاں کے مقامی فنکاروں نے محفل کی رونق بڑھائی۔

مزید پڑھیں:

Istaqbaal-e-Chilai-e-Kalaan Festival In Srinagar: "استقبال چلہ کلان" کے نام سے تین روزہ فیسٹول جاری

براڈکاسٹر شکیل شان کہتے ہیں موسیقی کی ایسی محفلوں سے ابھرتے ہوئے فنکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ فراہم ہوتا ہے وہیں نامور فنکاروں سے بھی بہت کچھ سیکھنے بھی ملتا ہے۔
اکیڈامی ایسے صوفی فیسٹول وادی کے دیگر اضلاع میں بھی منعقد کرنے جارہی ہے تاکہ یہاں کی صوفی روایات کو توقیت بخشی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.