ETV Bharat / state

Chillai Kalan in Kashmir امسال چلہ کلان خشک موسم سے شروع ہوگا، محکمہ موسمیات - چلہ کلان میں درجہ حرارت

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حسین میر نے بتایا کہ امسال چلہ کلان خشک موسم کے درمیان وارد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 25 دسمبر تک موسم خشک رہنے کے قوی امکانات ہیں۔ Chillai Kalan In Kashmir

Chillai Kalan
چلہ کلان
author img

By

Published : Dec 19, 2022, 3:42 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں امسال سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ 'چلہ کلان' خشک موسم کے درمیان اپنے تخت اقتدار پر براجمان ہونے والا ہے۔ بتادیں کہ وادی میں چلہ کلان 21 دسمبر سے شروع ہونے والا ہے اس کے چالیس روزہ دور اقتدار کے دوران سردی عروج پر ہوتی ہے اور اس دوران زمستانی ہوائیں اہلیان وادی کا جینا دو بھر کرکے رکھ دیتی ہیں۔Chillai Kalan Will Begin In 21 December

اس دوران ہونے والی برف باری سے نہ صرف معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوجاتے ہیں بلکہ بعض اوقات وادی کا بیرونی رابطہ بھی منقطع ہوجاتا ہے۔ Cold Wave in Chillai Kalan

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حسین میر نے میڈیا کو بتایا کہ امسال چلہ کلان خشک موسم کے درمیان وارد وادی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 25 دسمبر تک موسم خشک رہنے کے قوی امکانات ہیں۔ Chillai Kalan 2022 will begin with Dry

انہوں نے کہا کہ گرچہ وادی میں 26 دسمبر کو مغربی ہواؤں کی ایک کمزور لہر داخل ہوسکتی ہے لیکن اس کے نتیجے میں وادی کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں موسم ایک بار پھر بہتر ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں سردی کی لہر میں اضافہ، پہلگام سرد ترین جگہ

موصوف ڈائریکٹر نے کہا کہ وادی میں فی الوقت دن کا درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوگا جبکہ شابنہ درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے کم ریکارڈ ہونے کی توقع ہے۔Chillai Kalan temperture

وادی کے معروف ماہر موسمیات فیضان عارف کا کہنا ہے کہ وادی میں چلہ کلان امسال پانچویں بار خشک موسم کے بیچ تخت نشین ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ سال2018 میں بھی چلہ کلان خشک موسم کے بیچ وارد ہوا تھا اور اس کے بعد یہ سلسلہ جاری ہے۔

موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر امسال کرسمس کے موقعے پر سیاحوں کو کشمیر میں برف باری سے لطف اندوز ہونے کا موقعہ نہیں ملے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.