ETV Bharat / state

JKAS Results Declared جے کے اے ایس کے نتائج کا اعلان، کشتواڑ کی انمول راٹھور کو پہلا رینک - Anmol Rathore From Doda District Tops JKCEE 2022

جے کے اے ایس کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پبلک سروس کمیشن امتحانات میں 218 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جس میں کشتواڑ کی انمول راٹھور نے پہلا رینک حاصل کیا ہے۔ Kishtwar Girl Cracks JKAS Exam

JKAS Results Declared
JKAS Results Declared
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 10:45 AM IST

سرینگر: جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سول سروس امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں 218 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ کامیاب امیدواروں میں ضلع کشتواڑ کی انمول راٹھور نے پہلا رینک حاصل کیا ہے۔ چوبیس سالہ انمول راٹھور کے والدین سرکاری ملازم ہیں اور خود انہوں نے گجرات سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ تاہم قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے جموں وکشمیر سول سروس امتحانات میں اپنی قسمت آزمائی کی اور پہلا رینک حاصل کر لیا ہے۔ اس طرح کل رات میں جے کے اے ایس کے نتیجوں کا اعلان کیا گیا۔ پبلک سروس کمیشن امتحانات میں 218 امیدواروں کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔ Anmol Rathore Cracks JKAS Exam

یہ بھی پڑھیں:

جس میں باترتیب سورو تگوٹرا نے دوسرا رینک حاصل کیا ہے، اکشے پریہار نے تیسرا، حذیف رشید شیخ زادہ نے چوتھی، معین خان نے پانچویں، بشریٰ اشرف شاہ نے چھٹی اور وجیزہ نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ پبلک سروس کمیشن نے جموں وکشمیر سول سروس کی ان اسامیوں کے لیے 31 جولائی سنہ 2022 میں پریلیمنری امتحانات منعقد کیے تھے جس میں 23571 امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی تھی۔ ان امیدواروں میں 4944 نے پریلیمنری میں کامیابی حاصل کرکے مینس امتحانات میں حصہ لیا۔ مینس امتحانات 20 فروری سنہ 2023 کو منعقد کیے گئے تھے۔ تاہم اس امتحان میں 4944 میں سے 3891 نے ہی حصہ لیا تھا جن میں 787 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے اہل قرار دیا گیا۔
ان کامیاب امیدواروں کے انٹرویو اور پرسنلٹی ٹیسٹ 10 جولائی سنہ 2023 سے 22 اگست سنہ 2023 تک لیے گیے۔ ان امیدواروں کے نتائج کا اعلان 24 اگست دیر رات کیا گیا۔ پبلک سروس کمیشن کے مطابق 787 امیدواروں میں سے 782 امیدواروں ہی انٹرویو میں شامل ہوئے جن میں 772 امیدواروں کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے اور دس امیدواروں کے نتائج کا اعلان اہلیت کی بنا پر نہیں کیا گیا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ کامیاب امیدواروں کے میڈیکل ٹیسٹ اننت ناگ، بارہمولہ، ڈوڈہ، جموں، سرینگر، ہندواڑہ، کٹھوعہ، راجوری اور ادھمپور میڈیکل کالج میں لیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.