ETV Bharat / state

Gujarat Conman Case: گجرات وزیر اعلیٰ آفس کے ایڈیشنل پی آر او مستعفی - گجرات ٹھگ کیس

'جعلی پی ایم او اہلکار کیس میں بیٹے کی گرفتاری کے بعد گجرات کے وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل پی آر او نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

۱
۱
author img

By

Published : Mar 25, 2023, 2:40 PM IST

گاندھی نگر (گجرات): گجرات کے چیف منسٹر آفس (سی ایم او) کے ایڈیشنل پی آر او نے اپنے بیٹے امیت پانڈیا کے جعلی پی ایم او کیس میں گرفتار ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔ امیت پانڈیا کرن پٹیل کے ساتھ جموں و کشمیر گئے جنہوں نے پی ایم او کے ایک سینئر عہدیدار کے طور پر ظاہر کیا اور فائیو اسٹار مہمان نوازی کا فائدہ اٹھایا۔

گجراتی ٹھگ کرن پٹیل کا وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے سینئر اہلکار کے طور پر خود کو ظاہر کرنے اور جموں و کشمیر میں زیڈ پلس سیکورٹی حاصل کرنے کے بعد گجرات کے وزیر اعلیٰ کے اضافی پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) ہتیش پانڈیا نے جمعہ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ہتیش نے اس وقت استعفیٰ دے دیا جب ان کے بیٹے امیت پانڈیا کو بھی گرفتار کیا گیا۔ امیت پانڈیا جموں و کشمیر کے دورے کے دران ٹھگ کرن پٹیل کے ساتھ تھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ امیت پانڈیا پارٹی کے سوشل میڈیا، نارتھ زون، کے سربراہ تھے۔ امیت کو جعلی پی ایم او کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر پارٹی سے معطل کر دیا گیا تھا۔ دوسری جانب ہتیش پانڈیا دو دہائیوں سے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے دفتر کے پی آر او کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہتیش نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی خدمت کی ہے جو 12 سال سے زیادہ عرصہ تک ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ اس کے بعد ہتیش نے آنندی پٹیل، وجے روپانی، اور موجودہ وزیر اعلیٰ بھوپیش پٹیل کے پی آر او کے طور پر خدمات انجام دیں۔

مزید پڑھیں: AD PMO Case in Kashmir جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم ہنگامی طور پر گجرات روانہ

یاد رہے کہ کرن پٹیل نے اپنے آپ کو وزیر اعظم کے دفترا کا ایک سینئر آفیشل جتلا کو جموں و کشمیر حکومت سے فائیو سٹار مہمان نوازی اور زیڈ + سیکورٹی حاصل کی۔ کرن پٹیل نے کئی سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کیا اور جموں و کشمیر میں افسران کے ساتھ میٹنگیں بھی کیں جس میں، مبینہ طور، اس نے دعویٰ کیا کہ وہ وادی میں مختلف شعبوں کی ترقی کے امکانات کو تلاش کرنے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ ہتیش کا فرزند امیت پانڈیا بھی اس سفر میں پٹیل کے ساتھ تھا۔ ہتیش پانڈیا نے اپنا استعفیٰ ریاست کے وزیر اعلیٰ بھوپیش پٹیل کو بھجوا دیا ہے اور وہ 31 مارچ تک اپنا کام سمیٹ لیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ احمد آباد پولیس نے کرن پٹیل کے خلاف بھی دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.