ETV Bharat / state

جموں و کشمیر پولیس سربراہ کا کورونا ٹیسٹ منفی - kashmir corona update

جموں و کشمیر میں گزشتہ روز 314 نئے کورونا معاملے سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 10827 تک پہنچ گئی۔

covid-19 test of DGP returns negative
جموں و کشمیر پولیس سربراہ کا کورونا ٹیسٹ منفی
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 12:10 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا کورونا ٹیسٹ منفی پایا گیا ہے۔

پولیس ہیڈکواٹر سرینگر (پی ایچ کیو) میں ایک اسسٹنٹ انسپیکٹر جنرل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد متعدد اعلیٰ پولیس افسران کے نمونے جانچ کے لئے حاصل کئے گئے تھے جس میں ڈی جی پی دلباغ سنگھ کا نمونہ بھی شامل تھا۔ ڈی جی پی نے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے تصدیق کی ہے۔

اس کے علاوہ اے ڈی جی پی کا ٹیسٹ بھی منفی پایا گیا ہے۔

واضح رہے جموں و کشمیر میں گزشتہ روز 314 نئے کورونا معاملے سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 10827 تک پہنچ گئی۔ جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 191 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.