ETV Bharat / state

کشمیر کی حدبندی کے بعد انتخابات ہوں گے پھر ریاستی درجہ بحال ہوگا: امت شاہ - سیکورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیز

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ جموں وکشمیر میں حدبندی کے بعد ہی انتخابات ہوں گے اور اس کے بعد ریاستی درجہ بحال ہوگا۔

amit shah said Assembly election in J&K soon after delimitation, statehood on cards
پہلے حدبندی ہوگی پھر انتخابات ہوں گے پھر ریاستی درجہ بحال ہوگا: امت شاہ
author img

By

Published : Oct 23, 2021, 7:43 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ ان دنوں جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں جہاں وہ جموں و کشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ حد بندی کے بعد اسمبلی انتخابات ہوں گے پھر ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا، انہوں نے ان باتوں کا اظہار سرینگر میں نوجوانوں کو آئن لائن موڈ سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو نوجوان پہلے پتھر بازی اور 'دہشت گردی' کی طرف مائل ہوتے تھے وہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد تعمیر و ترقی اور روزگار کی باتیں کررہے ہیں۔'

بتادیں کہ امت شاہ جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں اور آج ان کے دورے کا پہلا دن مکمل ہوا، پہلے دن انہوں نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

سرینگر ایئرپورٹ سے نکلتے ہی امت شاہ نوگام میں ہلاک کیے گئے پولیس انسپکٹر پرویز احمد ڈار کے گھر گئے اور وہاں پرویز کے لواحقین سے تعزیت کی۔

اس کے بعد امت شاہ کا کارواں راج بھون پہنچا جہاں وزیر داخلہ نے سیکورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیز کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے ایل جی بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں وزیر داخلہ کو عسکریت پسندی اور تشدد کے واقعات پر قابو پانے کے لیے اقدامات کے متعلق مکمل جانکاری فراہم کی گئی۔ امت شاہ کا دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ جموں وکشمیر کا پہلا دورہ ہے۔

وزیر داخلہ نے 'کشمیر یوتھ کلب' سے جڑے نوجوانوں کے ساتھ ویڈیو موڈ کے ذریعے گفتگو بھی کی جس میں انہوں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مرکزی سرکار کی بہبود اسکیموں کا فائدہ اٹھائے اور عوام کو ان اسکیموں کے متعلق آگاہ کریں۔'

سنیچر کو ہی وزیر داخلہ نے سرینگر شارجہ کی پہلی فلائٹ کا افتتاح بھی کیا۔

واضح رہے کہ یہ دورہ اس وقت ہورہا ہے جب جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال ابتر ہے۔ کشمیر میں رواں ماہ میں 11 عام شہریوں جن میں پانچ غیر ریاستی مزدور بھی شامل ہیں کو نامعلوم عسکریت پسندوں نے ہلاک کیا۔

وہیں دوسری جانب ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب عسکریت پسندوں کے ساتھ چھڑپ میں فوج کے نو سپاہی بشمول دو جے سی اوز ہلاک ہوئے ہیں۔

امت شاہ اتوار کو جموں کے بھاگوتی نگر میں پارٹی کی ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔ جس کے لیے وہاں تیاریاں کی گئی ہے اور سیکورٹی کا بندوبست بھی بڑے پیمانے پر کیا گیا ہے۔

امت شاہ سرینگر میں پنچایتی راج اور ڈی ڈی سی ممبران سے ویڈیو موڈ کے ذریعے ملاقات کریں گے پینچایتی نظام کے متعلق ان سے جائزہ لیں گے۔

امت شاہ تعمیراتی امور کا بھی جائزہ لیں گے اور دو میڈیکل کالجز اور آئی ٹی بلاک کی آن لائن کی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 25 اکتوبر کو وزیر داخلہ سرینگر سے دہلی واپس روانہ ہوں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.