ETV Bharat / state

Eid Rush in Shopian markets: عید الاضحی کے پیش نظر شوپیاں کے بازاروں میں گہماگہمی - شوپیاں کے بازاروں میں گہماگہمی

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'گراں فروشی عروج پر ہے۔ خاص کر اشیائے ضروریہ بشمول بھیڑ بکروں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، جب کہ متعلقہ محکمہ کے افسران کی جانب سے کوئی مناسب کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔'

Eid Rush in Markets Ahead of Eid ul Azha

author img

By

Published : Jul 8, 2022, 7:46 PM IST

شوپیاں: عید الاضحی کے پیش نظر وادی کشمیر کے بازاروں میں جمعہ کے روز کافی گہماگہمی رہی اور لوگوں کو مختلف اشیاء خاص طور پر خورد و نوش اور ملبوسات کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔ Eid Rush in Markets Ahead of Eid ul Azha وہیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے مویشی منڈیوں میں بھی گہما گہمی بڑھتی جا رہی ہے اور لوگ عید قربان کے لیے جانوروں کی خرید و فروخت کر رہے ہیں۔

عید الاضحی کے پیش نظر شوپیاں کے بازاروں میں گہماگہمی

قصبہ شوپیاں کے بازاروں میں بھی جمعہ کو روایتی گہماگہمی دیکھنے کو ملی۔ Eid Rush in Shopian markets لوگ مختلف چیزوں خاص کور پر اشیائے خورد و نوش اور ملبوسات کی خریداری میں مصروف رہے۔ عید الاضحی کے پیش نظر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت بھی جاری ہے۔ وہیں بیکری، ریڈی میڈ ملبوسات اور مرغ وگوشت فروشوں کی دکانوں کے سامنے لوگوں کی کافی بھیڑ بھاڑ نظر آئی۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’شوپیاں میں گراں فروشی عروج پر ہے، خاص طور پر اشیائے ضروریہ بشمول بھیڑ بکروں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جب کہ متعلقہ محکمہ کے افسران کی جانب سے گراں فروشی کو روکنے کے لیے مناسب کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:Sacrificial Animals Sold in Srinagar: لوگ من مانی قیمتیوں پر قربانی کا جانور خریدنے پر مجبور کیوں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.