ETV Bharat / state

Training Institute in shopian شوپیاں میں جے کے بینک آرسیٹی کے تحت ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم

ہنر کی ترقی کو فروغ دینے اور خاص طور پر دیہی نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں بے روزگاری کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اور جموں و کشمیر میں کئی دیہی خود روزگار تربیتی ادارے قائم کیے گئے ہیں۔ Training Institute in shopian

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 5:54 PM IST

Updated : Aug 24, 2022, 1:01 PM IST

شوپیاں : جے کے بینک آرسیٹی کے تحت ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم

شوپیاں: جموں و کشمیر بینک کی طرف سے رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ(RSETI) کے تحت لڑکوں و لڑکیوں کو با اختیار بنانے کے لئے ٹرینگ انسٹچوٹ قائم گیا ہے۔ یہ ٹٹریننگ انسٹیٹیوٹ معاشی طور کمزور طبقوں سے وابستہ امیدواروں کو بھی تربیت کیلئے راغب کر رہا ہے تاکہ وہ خود روزگار اسکیموں کے ذریعے خود کفالت کی طرف مائل ہوجائیں۔ Training Institute in shopian

ویڈیو

وادی کشمیر میں خواتین ہر میدان میں آگے آ رہی ہیں۔ اُن کا ہنر، روزگار کا ایک ذریعہ بننے کے ساتھ ساتھ کشمیر کی پہچان بھی بن رہا ہے۔ آج کے کشمیر میں ماضی کی نسبت لڑکیاں ہر شعبے میں قدم جما رہی ہیں۔کشمیری خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے کئی سرکاری و غیر سرکاری تنظیمیں بہتر کام کر رہی ہے۔ ایک بہتر اور ترقی یافتہ معاشرے کی تعمیر و تشکیل کے لئے ضروری ہے کہ خواتین کو سماجی، معاشی، تعلیمی اور سیاسی لحاظ سے با اختیار بنایا جائے۔ Rural Self-Employment Training Institute

ہنر کی ترقی کو فروغ دینے اور خاص طور پر دیہی نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں بے روزگاری کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اور جموں و کشمیر میں کئی دیہی خود روزگار تربیتی ادارے(RSETI) قائم کیے گئے ہیں۔ پہاڑی ضلع شوپیاں میں بھی جموں و کشمیر بینک کی طرف سے ایک ایسا ہی سینٹر قائم کیا گیا ہے جسکا مقصد صرف امیدواروں کو روزگار کی تلاش میں مدد کرنا نہیں ہے بلکہ اسے پیدا کرنا بھی ہے۔ Training Institute in shopian

جموں و کشمیر میں خود روزگار اسکیموں کی کامیاب عمل آوری میں جے کے بینک آرسیٹی (JKB RSETI) سینٹروں کا ایک کلیدی رول رہا ہے اور ہر خواہشمند امیدوار کیلئے ایسی تربیت سود مند ثابت ہورہی ہے۔ جے کے بی ریسٹی شوپیاں میں لڑکوں کے ساتھ ساتھ کئی لڑکیوں نے بھی اس سینٹر میں داخلہ لیا ہے اور بہت سی لڑکیاں کٹنگ، ٹیلرنگ، فیشن ڈیزائننگ، میک اپ اور بہت سے دوسرے کاموں میں تربیت حاصل کر رہی ہیں۔Self-Employment

جے کے بی آریسٹی شوپیاں کے ایک افسر نے بتایا کہ حکومت ہند چاہتی ہے کہ دیہی علاقوں میں پڑھے لکھے نوجوان خود مختار ہوں اور ایسا ہونے کے لیے اس نے دیہی خود روزگار تربیتی ادارہ کی یہ پہل کی ہے۔ جے کے بی ریسٹی شوپیاں میں ہم نوجوانوں کو کاروباری بننے اور روزگار پیدا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔youth empowerment

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہمارے سینٹر میں ایک اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کامیابی سے اپنی تربیت مکمل کرنے والے امیدواروں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جاری کردہ یہ سرٹیفکیٹ انہیں بینکوں کی طرف سے اپنے کاروباری منصوبے شروع کرنے کے لیے کریڈٹ لنکیج مدد حاصل کرنے میں مدد دے گا۔

تربیت حاصل کرنے والوں نے انسٹی ٹیوٹ کی ان کوششوں کو سراہا کہ وہ انہیں جدید ترین عمل اور ٹیکنالوجی سے باخبر رکھیں اور انہیں خود انحصار بننے میں مدد دیں۔

یہ بھی پڑھیں : Civic Action Programme in Doda: ڈوڈہ میں 20 روزہ سیوک ایکشن پروگرام ختم

Last Updated : Aug 24, 2022, 1:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.