ETV Bharat / state

منی پور: حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، اسلحہ و گولہ بارود ضبط - Manipur search operations - MANIPUR SEARCH OPERATIONS

منی پور میں گذشتہ کچھ عرسہ سے حالات انتہائی کشیدہ ہیں، ایسے میں حکومت کی جانب سے امن برقرار رکھنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

منی پور: حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، اسلحہ و گولہ بارود ضبط
منی پور: حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، اسلحہ و گولہ بارود ضبط (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2024, 3:23 PM IST

امپھال: پولیس انتظامیہ منی پور میں امن و امان برقرار رکھنے کو لے کر سخت ہے۔ دریں اثنا پولیس ریاست کے سرحدی و حساس علاقوں میں اپنا سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ منی پور پولیس کی جانب سے چلائے جارہے ایک اہم آپریشن کے تحت کے سیکورٹی فورسز نے منی پور کے پہاڑی، سرحدی و حساس علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی وے 37 ، 2 پر گاڑیوں کی آمدورفت کو یقینی بنایا گیا۔

تمام حساس مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ گاڑیوں کی آزادانہ و محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے حساس مقامات پر سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ منی پور کے مختلف اضلاع میں کل 110 چوکیاں بنائی گئی ہیں، جس سے پہاڑی و دیگر حساس علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع میں کسی کو حراست میں نہیں لیا ہے۔ بدھ کو ریاست میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ کئے گئے ایک اور تلاشی آپریشن اور چھاپوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔

اس آپریشن کے دوران ضلع ٹینگنوپل کے گاؤں سینم سے دیسی ساختہ بندوقیں، آئی ای ڈیز، دستی بم، پیٹرول بم، رائفلیں، گولہ بارود، ڈیٹونیٹر اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں۔ دریں اثنا، منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے جمعرات کو منی پور کے دو نوجوانوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ریاست اور مرکزی حکومت دونوں کی کوششوں کی ستائش کی جنہیں 27 ستمبر کو کانگ پوکپی سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔

سی ایم سنگھ نے جمعرات کو کہا، '27 ستمبر 2024 کو کانگ پوکپی میں اغوا کیے گئے دو نوجوانوں کو بحفاظت منی پور پولیس کی تحویل میں واپس لایا گیا ہے۔ میں ریاستی اور مرکزی دونوں حکومتوں میں ہر ایک کی تہہ دل سے تعریف کرتا ہوں جنہوں نے ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔ آپ کی کاوشیں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم مودی منی پور میں حالات قابو میں کرنے کی نہیں بلکہ یوکرین جنگ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں: اویسی - Owaisi on PM Visit to Ukraine

قابل ذکر ہے کہ شمال مشرقی ریاست میں گزشتہ سال 3 مئی کو تشدد بھڑک اٹھا تھا، جب آل ٹرائبل اسٹوڈنٹس یونین (اے ٹی ایس یو) کی جانب سے میتی کمیونٹی کو شیڈول ٹرائب کے زمرے میں شامل کرنے کے مطالبے کے خلاف احتجاج کے لیے نکالی گئی ریلی کے دوران جھڑپیں ہوئیں تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.