ETV Bharat / state

Pulwama Sports Mela: راجپورہ، پلوامہ میں اسپورٹس میلے کا انعقاد - راجپورہ، یوتھ کلب

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اسپورٹس کونسل کی جانب سے اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کی مقامی کھلاڑیوں نے ستائش کی۔ Sports Council Organized Sports Mela in Pulwama

راجپورہ، پلوامہ میں اسپورٹس میلہ کا انعقاد

author img

By

Published : May 15, 2023, 4:12 PM IST

راجپورہ، پلوامہ میں اسپورٹس میلہ کا انعقاد

پلوامہ (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل نے راجپورہ، یوتھ کلب کے اشتراک سے پیر کو ’’انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم، راجپورہ، پلوامہ‘‘ میں ایک سپورٹس میلے کا انعقاد کیا۔ اسپورٹس فیسٹیول میں سیکریٹری اسپورٹس کونسل، ڈاکٹر نُزہت گل، نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جب کہ متعلقہ محکمہ کے دیگر افسران کے علاوہ علاقے کے دو سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اسپورٹس فیسٹیول میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، ٹگ آف وار، ریسلنگ کے علاوہ دیگر کئی کھیل مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں نوجوان کھلاڑیوں نے بڑھ چڑ کر حصہ لیا۔ راجپورہ علاقے کے کھلاڑیوں نے محکمہ سپورٹس کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’علاقے میں پہلی دفعہ ایسی نوعیت کے فسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا جبکہ انہیں بہترین پلیٹ فارم بھی مہیا ہوگا۔‘‘

مقامی کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ ’’محکمہ کی اس کاوش سے نہ صرف علاقے کے نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں شرکت کا موقع ملے گا بلکہ انہیں اپنے ہنر کو نکھارنے کا بھی موقع فراہم ہوگا، اور وہ منشیات سمیت دیگر بری عادات سے بچ کر ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔‘‘ کھلاڑیوں نے مستقبل میں اس طرح کے مزید اسپورٹس فیسٹیولز کے انعقاد کی امید ظاہر کی تاکہ علاقے کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور مزید کھلاڑی کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب زیادہ سے زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ دکھائیں۔

ادھر، سیکریٹری اسپورٹس کونسل، ڈاکٹر نُزہت گل، نے پروگرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’موجودہ سرکار اسپورٹس کے تئیں بہت سنجیدہ ہے اور وہ نوجوانوں کو اسپورٹس میں مشغول کر کے انہیں بری عادات اور منشیات جیسی وبا سے دور رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے اسپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیاں انجام دینے میں کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انہیں کھیل کود کی سرگرمیاں انجام دینے میں مدد کی جا سکے۔ نُزہت گل نے کہا کہ ’’اس وقت کشمیر میں اسپورٹس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ نوجوان راغب ہو رہے ہیں اور سرکار انہیں ہر سطح پر ممکنہ مدد فراہم کر رہی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Pulwama Sports Stadium پلوامہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.