ETV Bharat / state

پنچایتی راج کے تحت بہتر کارکردگی، جموں و کشمیر انتظامیہ اعزاز سے سرفراز

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں پنچایتی راج کے تحت بہتر کارکردگی پر مرکزی سرکار کی جانب سے انتظامیہ کو DDUSPاعزاز سے نوازا گیا۔

جموں وکشمیر انتظامیہ ’دین دیال اپادھیاے سشکتی کرن پرسکار‘ سے سرفراز

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 8:53 PM IST

جموں وکشمیر انتظامیہ کو گرام پنچایتوں کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کارکرگی کے لئے ’دین دیال اپادھیاے سشکتی کرن پرسکار‘ (ڈی ڈی یو پی ایس پی) سے نوازا گیاہے۔

پنچایتی راج کی وزارت کی جانب سے راجوری اور پلوامہ اضلاع کی مختلف پنچایتوں کو دیئے گئے ہیں۔ راجوری کے رتھل ( Rathal ) اور بڈاکانہ ( Badakan) جبکہ ضلع پلوامہ کے میج (meej) پنچایت حلقے کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جموں وکشمیر انتظامیہ ’دین دیال اپادھیاے سشکتی کرن پرسکار‘ سے سرفراز

جموں و کشمیر انتظامیہ کو یہ اعزاز عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیا دیا گیا ہے۔ پنچایتوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پنچایت حلقے کا انتخاب کیا گیا۔ ان کاموں میں صفائی ستھرائی، قدرتی وسائل کے انتظام، ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے علاوہ سڑکیں بنانا، باندھ کی تعمیر وغیرہ قابل ذکر ہے۔

ضلع پلوامہ میں بلاک پانپور کے پنچایت حلقہ میج کے سرپنچ نصیر احمد کو ان کے حلقے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیا گیا۔

نصیر احمد کھانڈے نے یہ ایوارڑ ملنے پر مرکزی و ریاستی سرکار کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگے بھی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اپنے علاقے میں بہتر کارکردگی کو جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.