ETV Bharat / state

پلوامہ: کنگن - ڈاڈورہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ - سڑک تالاب کی شکل

محض ایک کلومیٹر لمبی کنگن - ڈاڈورہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث مقامی باشندوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پلوامہ: کنگن - ڈاڈورہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ

author img

By

Published : Jul 29, 2021, 2:13 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کنگن - ڈاڈورہ کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ رابطہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جس کے باعث کثیر آبادی کو عبور و مرور میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پلوامہ: کنگن - ڈاڈورہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے سڑک کی میگڈمائزیشن نہیں کی گئی جس کے باعث سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برفباری اور بارشوں کے دوران سڑک تالاب کی شکل اختیار کر لیتی ہے اور سڑک پر پانی جمع ہونے سے نہ صرف راہگیروں بلکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ، محکمہ تعمیرات عامہ سمیت منتخب عوامی نمائندوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’انتظامیہ ہو یا سیاسی لیڈران، لوگوں کو بنیادی ضرورتیں بہم پہچانے کے صرف وعدے کیے جاتے ہیں، زمینی سطح پر آج تک ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ بجبہاڑہ: ادھورے پُل کی تعمیر کا مقامی لوگوں کو 10 برس سے انتظار

مقامی باشندوں نے کہا کہ محض ایک کلومیٹر لمبی سڑک کی گزشتہ قریب 15برسوں سے مرمت نہیں کی گئی جس کے باعث سڑک کی حالت نا گفتہ بہ ہے۔

محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینئر محمد یوسف نے بتایا کہ کنگن - ڈاڈورہ سڑک کی میگڈمائزیشن کے لیے انہوں نے ایک پلان مرتب کیا ہے، اور فنڈس واگزار ہوتے ہی اس پر کام شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.