ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے Dr. Harbakhsh Singh آج سب ڈسٹرکٹ ترال کا دورہ کیا اور وہاں ایک ڈرگ اسٹور تعمیر کرنے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر بی ایم او ترال ڈاکٹر وریندر بھی موجود تھے۔ Land Identified for Drug store in Tral
اسپتال عملے کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے ہدایت دی کہ وہ کام ایمانداری سے کریں تاکہ عوام خوش حال رہے۔
میڈیا سے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ سب ضلع ترال میں ڈرگ اسٹور کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے ان کے ساتھ رابطہ کیا تو میں نے ان سے وعدہ کیا کہ آپ زمین کی نشاندہی کریں میں فنڈس واگزار کروں گا تاکہ یہاں ڈرگ اسٹور کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔
- مزید پڑھیں:DDC Member Press Conference in Pulwama: "نوجوان آگے آکر پلوامہ کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں"
انہوں نے مزید بتایا کہ سب ضلع اسپتال ترال ایک بڑے علاقے کو cater کر رہا ہے اور یہاں لازمی سہولیات کی فراہمی ضروری ہے جس کے لیے میں وعدہ بند ہوں۔