ETV Bharat / state

پونچھ راجوری حملہ: اب تک کی پیش رفت - پونچھ میں عام شہری ہلاک

Poonch Rajouri Militant Attack بفلیاز تھنہ منڈی علاقہ میں جمعرات کی سہ پہر نامعلوم عسکریت پسندوں نے فوجی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار فوجی جوان ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے تھے۔ اس حملہ کے بعد تین مقامی شہریوں کی لاشیں اںکاؤنٹر سائٹ پر دوسرے روز برآمد ہوئی۔

What we know about poonch attack and civilian killings so far
پونچھ راجوری حملہ: اب تک کی پیش رفت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 6:54 PM IST

جموں:راجوری کے تھنہ منڈی بفلیاز علاقہ میں جمعرات کے روز نامعلوم عسکریت پسندوں نے دو فوجی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔اس حملے میں 4 فوجی جوان ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔فوج نے عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے وسیع علاقہ کو محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔اس دوران فوج نے مقامی لوگوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا اور اس دوران تین عام شہریوں کی مبینہ طور پر حراست میں موت واقع ہوئی، جبکہ کئی نوجوان ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ تین مقامی شہریوں کی لاشیں پونچھ انکاؤنٹر سائٹ پر ملی ہے۔ان ہلاکتوں کے بعد سیاسی و سماجی پارٹیوں کے رہنماؤں نے مذمت کی ہے اور تین عام شہریوں کی ہلاکت میں ملوثین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

  • General Manoj Pande #COAS visited #Poonch sector and was given an update on the prevalent security situation. #COAS interacted with commanders on ground, exhorted them to conduct the operations in the most professional manner and remain resolute & steadfast against all… pic.twitter.com/Ek0zjYy0J2

    — ADG PI - INDIAN ARMY (@adgpi) December 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں فوج نے تین عام شہریوں کی مبینہ حراستی ہلاکتوں کے بعد اندرونی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ فوج نے اس معاملے میں کورٹ آف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ابتدائی طور پر تین افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے، تاکہ تفتیش منصفانہ ہو سکے، جب کہ جموں کشمیر پولیس نے اس معاملے میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دریں اثنا، پونچھ-راجوری سیکٹر میں عسکریت پسندوں کے حملوں کے بعد، آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے پیر کے روز جموں پہنچ گئے۔ اس دوران فوجی سربراہ نے پونچھ-راجوری سیکٹر کی صورتحال کا جائزہ لیا اور وہاں انسداد عسکریت پسندی گرڈ کو مزید مضبوط بنانے پر فوجی جوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فوجی سربراہ منوج پانڈے نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے کے لئے فوج کے نظم و ضبط کی داد دی۔ آرمی چیف نے پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک اگلی چوکیوں کا دورہ کرنے کے موقع پر وہاں پر تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحدوں پر مزید چوکسی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

جموں کشمیر پولیس نے پونچھ کے سورنکوٹ پولیس اسٹیشن میں تین عام شہریوں کی ہلاکت اور پانچ دیگر کے زخمی ہونے کے سلسلے میں آئی پی سی سیکشن کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے پونچھ میں تین عام شہریوں کی ہلاکت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، لیکن انتظامیہ نے لواحقین کو معاوضے اور خاندان کے ہر فرد کو نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔وہیں فوج نے ان ہلاکتوں کے بعد بیان جاری کرتے یہوئے کہا کہ معاملہ زیر تفتیش ہے اور وہ تحقیقات میں مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

فوج نے اس معاملے میں کورٹ آف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ابتدائی طور پر تین افسران کو تبدیل کرکے دوسرے جگہ منتقل کیا گیا۔فوج سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں تعینات آرمی بریگیڈ کے تین اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اس میں ایک کرنل اور ایک لیفٹیننٹ کرنل سطح کا افسر بھی شامل ہے۔ تینوں شہریوں کی موت کیسے ہوئی اس بات کی تحقیقات کی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بتادیں کہ جمعرات کے روز ٹوپہ پیر کے قریب عسکریت پسندوں نے گھات لگا دو فوجی گاڑیوں پر حملہ کیا۔ اس حملے میں فوج کے 4 جوان ہلاک جبکہ 3 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملے کے بعد فوج نے بفیلاز اور آس پاس علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا، اور تلاشی آپریشن آج پانچوں روز بھی جاری ہے۔فوج نے اس علاقہ میں ملیٹینٹ مخالف آپریشن کے لیے اضافی نفری کو تعینات کیا ہے، تاکہ مفرور عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالا جائے گا۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بفلیاز راجوری میں تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی جنگلی علاقوں تک وسیع کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کی عسکریت پسند جنگلی علاقے میں بھی ہی موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر فوج کی اضافی کمک کو طلب کیا گیا تاکہ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے'۔

دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ فی الحال جنگلی علاقوں کی اور جانے سے گریز کیا کریں کیونکہ وہاں پر سیکورٹی فورسز نے جگہ جگہ پر ناکے لگائے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ادھر اس حملے کے بعد پونچھ ضلع میں سکیورٹی کے کڑی انتطامات کئے گئے ہیں۔ضلع کی بعض سڑکوں پر ناکے لگا دئے گئے ہیں جہاں لوگوں کی جامہ تلاشی کے علاوہ کارڈ چیکنگ کی جاتی ہے اور ان کے موبائل بھی چیک کئے جاتے ہیں۔ وہیں تاریخی مغل روڈ پر بھی کئی ناکے لگا دئے گئے ہیں جہاں آنے جانی والی گاڑیوں کی تلاشی کی جاتی ہے۔وہیں ذرائع کے مطابق حکام نے راجوری اور پونچھ میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.