ETV Bharat / state

ارملا ماتونڈکر نے کانگریس کو الوداع کہا - ارملا ماتونڈکر نے کانگریس کو الوداع کہا

اس سال لوک سبھا انتخابات کےدوران کانگریس میں شامل ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ ارملا ماتونڈکر نے آج پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

ارملا ماتونڈکر نے کانگریس کو الوداع کہا
author img

By

Published : Sep 10, 2019, 6:16 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:51 AM IST

ارملا نے کانگریس کے ٹکٹ پر شمالی ممبئی حلقہ سے لوک سبھا کا انتخابات لڑاتھا لیکن انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے گوپال شیٹی سے شکست کا سامنا کرناپڑا تھا۔

ارملا ماتونڈکر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کانگرییس پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ’’میں نے کانگریس سے استعفی دے دیا ہے۔ میرے دل میں پہلی مرتبہ استعفی دینے کا خیال اس وقت آیا تھا جب میرے 16 مئی کو لکھے گئے خط پر اس وقت کے ممبئی کانگریس صدر ملند دیوڑا نے کوئی کارروائی نہیں کی اور اس خط میں لکھے خفیہ باتوں کو میڈیا میں ظاہر کردیا گیا۔ یہ میرے ساتھ ایک دھوکہ تھا‘‘۔

دراصل اس خط میں انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں ملی شکست کے وجوہات اور مقامی کانگریس لیڈروں کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدم تعاون کے سلسلہ میں جن لوگوں کی نشاندہی کی گئی تھی انہیں عہدوں سے نوازا گیا۔

Intro:Body:

dfqqas

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 3:51 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.