ETV Bharat / state

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا متنازع بیان - مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال

بھوپال کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے مسلم طبقے کے خلاف متنازع بیان دیا اور کہا کہ لوجہاد کے خلاف سخت قانون بنانے کی ضرورت ہے۔

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا متنازعہ بیان
پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا متنازعہ بیان
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 2:31 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی رکن پارلیمان پرگیہ ٹھاکر نے پریس کانفرنس کے ذریعے ہریانہ میں لڑکی کو گولی مارے جانے پر کہا کہ یہ ایک طبقہ ہے جو کہ ہندو مذہب کے خلاف ہے۔

پرگیہ ٹھاکر نے کہا کہ ہندو لڑکیوں کو ڈرا دھمکا کر اور بہلا پھسلا کر لو جہاد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھارت ہے اور ہمارا بھی یہاں حق ہے لیکن ہمارا ملک ہونے کے باوجود ہمیں آزادی نہیں ہے۔

پرگیہ ٹھاکر نے کہا 'میں ہندو ہوں اور ہر طرح کی آزادی چاہتی ہوں جس طرح سے مسلمانوں کو ہے۔ اگر آزادی ہمیں نہیں ملے گی تو مسلمانوں کو بھی نہیں ملنا چاہیے۔'

انہوں نے ہریانہ میں ہوئے حادثے کے ملزم کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

وہیں پرگیہ ٹھاکر نے فرانس کے معاملے پر کہا کہ 'جو لوگ بھی دہشت پھیلا رہے ہیں وہ مذہب کے خلاف ہیں۔'

انہوں نے فرانس کے خلاف بھوپال میں ہو رہے احتجاج پر کہا کہ بھوپال میں بھی مذہب کے خلاف بات کرنے والے لوگ موجود ہیں ان کے یہاں بھی کمی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھوپال میں فرانس کے خلاف احتجاج کے بعد دو ہزار افراد کے خلاف مقدمہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.