سرینگر: فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں سنتھن پاس پر بھاری برف باری میں پھنسے 16 افراد کو نکال کر بچا لیا ہے۔ فوج کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج کو سول انتظامیہ کی طرف سے جمعرات کو اطلاع موصول ہوئی کہ بھاری برف باری کے بیچ 16 افراد سنتھن پاس کے نزدیک کہیں پھنسے ہوئے ہیں۔ Army rescues 16 civilians trapped in heavy snow
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پھنسنے والے لوگوں کو بچانے کے لئے فوج کی ایک ٹیم سنتھن میدان سے سنتھن پاس کی طرف روانہ ہوگئی۔ بیان میں کہا گیا کہ فوج کی ٹیم نے این ایچ 244 پر کم روشنی اور مسلسل برف باری کے بیچ 15 کلو میٹر کی مسافت طے کی اور بالآخر شام کے قریب سوا چھ بجے پھنسے ہوئے لوگوں کے پاس پہنچی۔ heavy snowfall at Sinthan Pass of Kishtwar district
موصوف ترجمان نے کہا کہ ان لوگوں کو سنتھن پاس سے نیچے لاکر سنتھن میدان میں پہنچایا گیا جہاں ان کو پناہ، دوا اور غذا فراہم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی بر وقت کارروائی سے قیمتی جانوں کو بچالیا گیا۔ heavy snowfall at 12,000 feet in Kistwar
دریں اثنا لوگوں نے فوج کی اس کارروائی کی سراہا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : New Army Chief Lt Gen Manoj Pande: لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نئے آرمی چیف ہوں گے