ETV Bharat / state

National Flag in Kishtwar: کشتواڑ میں سو فٹ اونچے ترنگا کی پرچم کُشائی - کشتواڑ کی تازہ خبر

سرحدی ضلع کشتواڑ کے کلید چوک میں جی او سی، سی آئی ایف میجر جنرل اجے کمار نے سو فٹ اونچے قومی پرچم کا افتتاح کیا۔ اس قومی پرچم کی تنصیب چالیس دنوں میں مکمل کی گئی۔Hundred Feet High Mast National Flag Unfurled in Kishtwar

100-feet-high-mast-national-flag-unfurled-at-kishtwar-in-j-and-k
کشتواڑ میں سو فیٹ اونچا قومی پرچم کا افتتاح
author img

By

Published : Jul 14, 2022, 10:29 PM IST

کشتواڑ: جنرل آفیسر کمانڈنگ سی آئی ایف (ڈیلٹا) میجر جنرل اجے کمار نے قصبہ کشتواڑ کے کلید چوک میں سو فٹ اُونچے قومی پرچم کا افتتاح کرتے ہوئے اسے کشتواڑ کے لوگوں کے نام وقف کیا۔ ان کے ہمراہ 9 سیکٹر راشٹریہ رائفلز کے کمانڈر بریگیڈیئر پرنب مشرا، ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار شرما، ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ، کمانڈنگ آفیسر 26 راشٹریہ رائفلز جوسف چرسٹی ٹارفل، کمانڈنگ آفیسر گیارہ آر آر بھنڈار کوٹ شیش پال، 17 راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر کرنل امیہ چپلونکر شریک تھے۔

کشتواڑ میں سو فیٹ اونچا قومی پرچم کا افتتاح

رسم افتتاح کے پروگرام میں پولیس و سول انتظامیہ کے آفیسران، مختلف اسکولی طلباء، صدر میونسپل کونسل کشتواڑ سجاد احمد، نجار نیشنل کانفرنس پارٹی کے صوبائی صدر و سابقہ وزیر سجاد احمد کچلو اور کئی سیاسی و سماجی کارکنان موجود تھے۔ اس موقع پر ملک کے لیے قربان افراد کی یادگار میں" شہید مارک" کی نقاب کشائی بھی کی۔

سو فٹ اونچے قومی پرچم کی تنصیب چالیس دنوں میں مکمل کی گئی۔ کیپٹن تشار مہاجن میموریل ٹرسٹ اور میجر اکشے گریش فاؤنڈیشن نے اس پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ سرکاری اور نجی کمپنیوں نے اس کام میں تعاون کیا۔

وہیں جی او سی میجر جنرل اجے کمار نے قومی پرچم کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ علاقہ اور زبان کی بدولت الگ ہوتے ہیں لیکن قومی پرچم ہمیں اکھٹا رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا اس قومی پرچم سے امن و امان اور ملک کے لیے قربان افراد کے تئیں احترام بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور کشتواڑ لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:

Republic Day 2022: بھارتی فوج نے شوپیان میں سب سے اونچا قومی پرچم لہرایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.