ETV Bharat / state

Student Found Dead in Jammu Hotel جموں کے ہوٹل سے راجوری کے طالب علم کی لاش برآمد

چندی گڑھ کے ایک کالج میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہے راجوری کے ایک طالب علم کی لاش جموں کے ایک ہوٹل سے برآمد ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر لیا اور ان کے ساتھ ہوٹل میں کمرہ شیئر کرنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔ Student from Rajouri Found Dead in Jammu

a
a
author img

By

Published : May 23, 2023, 3:46 PM IST

جموں (جموں و کشمیر) : جموں شہر کے مضافات میں سرحدی ضلع راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی لاش ایک مقامی ہوٹل سے برآمد ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی ریاست چندی گڑھ کے ایک کالج میں بی ٹیک کی تعلیم حاصل کر رہا تھا، وہ ہفتہ کو، ایک دوست کے ہمراہ، جموں پہنچے تھے اور انہیں اتوار کو چندی گڑھ روانہ ہونا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ کو متوفی نوجوان، جس کی شناخت عمران کے طور پر ہوئی ہے، اپنے ایک دوست کے ہمراہ جموں کے گجر نگر کے ایک ہوٹل میں کرائے پر کمرہ لیا اور رات وہیں گزارنے کا ارادہ کیا۔ عمران کی لاش صبح ہوٹل کمرے سے برآمد ہوئی جبکہ دوسرا نوجوان فرار ہے۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی تاہم متوفی کے جسم پر زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع اہل خانہ کو دے دی ہے۔

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے متعلقہ اسپتال پہنچایا۔ پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لئے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ ادھر، لواحقین نے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس سے باریک بینی سے معاملہ کی چھان بین کرنے اور دوسرے شخص کو فوری طور ڈھونڈ نکالنے کی گزارش کی ہے۔

مزید پڑھیں: Man Found Dead With Bullet Injury شوپیاں میں ایک شحص مردہ حالت میں پایا گیا

گجر نگر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور عمران کے دوست، جو ہوٹل سے فرار ہے، کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس حوالہ سے جموں پولیس نے دو ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور ہوٹل اور نزدیکی علاقوں میں سی سی ٹی فوٹیج کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.