ETV Bharat / state

گاندربل: 'نہ سڑک تعمیر ہوئی نہ زمین کا معاوضہ ملا' - سڑک کی کشادگی

ضلع گاندربل کے وائل، ہیڈر میدان علاقے کے باشندوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی مرمت اور کشادگی میں لیت و لعل کا مظاہرہ کیے جانے پر ضلع انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

گاندربل: ’نہ سڑک تعمیر ہوئی نہ زمین کا معاوضہ ملا‘

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 4:57 PM IST

ضلع گاندربل کے ہیڈر میدان، گھٹلی باغ کے باشندوں نے ضلع انتظامیہ سمیت پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کر رہے مرد و زن نے ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

گاندربل: ’نہ سڑک تعمیر ہوئی نہ زمین کا معاوضہ ملا‘

احتجاج کر رہے باشندوں کے مطابق علاقے میں رابطہ سڑک نہ ہونے کے سبب لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انکے مطابق چند برس قبل محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے سڑک تعمیر کرانے کی یقین دہانی کی اور لوگوں سے سڑک کی کشادگی کے لیے اراضی طلب کی۔

انہوں نے کہا کہ مقامی باشندوں نے اراضی بھی فراہم کی، تاہم انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’اراضی کا معاوضہ بھی فراہم نہیں کیا گیا اور نہ ہی سڑک تعمیر کی گئی۔‘‘

مزیر پڑھیں: گاندربل میں انڈر 14 دوستانہ خواتین ہاکی میچ کا انعقاد

مقامی باشنوں کے مطابق انہوں نے اس ضمن میں متعلقہ عہدیداران سے کئی مرتبہ رابطہ کیا تاہم ’’انہوں نے ہر بار غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔‘‘

انہوں نے ضلع انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمہ جات سے سڑک کی فوری تعمیر کرنے کے علاوہ اراضی کا معاوضہ فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.