ETV Bharat / state

ڈوڈہ کے چنگا اور بھلیسہ میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے تیاری مکمل

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کا پہلا مرحلہ 28 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے ہر طرح کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ڈوڈہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ساغر ڈی ڈائفوڈ نے بتایا کہ ڈوڈہ میں بھی ہر طرح کی تیاری کی گئی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 27, 2020, 7:22 PM IST

جموں و کشمیر میں 8 مرحلوں کے تحت منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کونسل کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے پولنگ عملہ کو چنگا اور بھلیسہ بلاک کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ روانہ کر دیا ہے ۔

ویڈیو

ڈوڈہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ساغر ڈی ڈائفوڈ نے چنگا اور بھلیسہ بلاک کے لئے پولنگ عملہ کی روانگی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری یوٹی جموں و کشمیر میں کل سے ڈی ڈی سی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں اور ضلع ڈوڈہ میں بھی پہلے مرحلے کے تحت دو بلاک چنگا اور بھلیسہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

مذکورہ بلاک کے 110 پولنگ اسٹیشنوں کے لیے ڈوڈہ سے پولنگ عملہ کو تمام تر انتظامات سے لیس کرکے سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ روانہ کیا گیا ہے۔ چنگا اور بھلیسہ میں 28 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس دوران کووڈ19 کے رہنما خطوط پر عمل در آمد کرنے کی سخت ہدایات عملہ کو دی گئی ہیں۔اس حوالے سے تربیت کے دوران پولنگ عملہ کو ہر ضروری احتیاطی تدبیر پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی گئی ہے۔

اُنہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈی ڈی سی انتخابات کے آزادانہ و منصفانہ انعقاد کے لیے متحرک رہیں اور کسی بھی قسم کی پریشانی یا مشکلات درپیش آنے کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.