ETV Bharat / state

ڈوڈہ: روزگار بخش تربیتی کورس کیلئے ایک درجن طلبا راجستھان روانہ - ای ٹی وی بھارت

فوج کی جانب سے ’ہمت‘ اسکیم کے تحت پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے ایک درجن طلبا کو روزگار بخش تربیتی کورس کے لیے راجستھان روانہ کیا گیا۔

ڈوڈہ: بارہ طلباء پر مشتمل گروپ تربیتی کورس کے لئے راجستھان روانہ

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 3:22 PM IST

ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بارہ طلبا پر مشتمل ایک گروپ کو فوج کی 10راشٹریہ رائفلز کی جانب سے تین ماہ کے تربیتی کورس کے لیے روانہ کیا گیا۔

ڈوڈہ: بارہ طلباء پر مشتمل گروپ تربیتی کورس کے لئے راجستھان روانہ

روزگار بخش تربیتی کورس کے دوران طلبا کو رہائش اور ٹرانسپورٹ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

راجستھان کے دورے پر روانہ ہونے والے طلبا نے فوج کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تربیتی کورس سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مختلف مواقع فراہم ہونے کی امید ہے۔

مزید پڑھیں: ڈوڈہ میں ٹریفک بیداری کیمپ کا انعقاد

فوجی افسران نے کہا کہ فوج کی جانب سے نوجوانوں کے لیے روزگار بخش کورسز کا انعقاد فوج کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کورسز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع مل سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.