ETV Bharat / state

طبی مرکز بمنہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

سرینگر کے مضافات بمنہ میں قائم پرائمری ہیلتھ سینٹر میں بنیادی سہولیات کے فقدان سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

طبی مرکز بمنہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان
طبی مرکز بمنہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 6:22 PM IST

سرینگر شہر سے محض چند ہی کلومیٹر کی دوری پر واقع بمنہ میں موجود پرائمری ہیلتھ سینٹر میں بنیادی سہولت کا فقدان ہے۔

طبی مرکز بمنہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

بمنہ علاقہ کی کثیر آبادی کے لیے قائم کیا گیا پرائمری ہیلتھ سینٹر ایک کرایے کی عمارت میں چل رہا ہے اور طبی مرکز میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی سہولیات کی کمی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق اسپتال میں ایمبولینس کی بھی سہولت موجود نہیں ہے جسکی وجہ سے ایمرجنسی میں انہیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی جاری: رپورٹ

اسپتال میں موجود ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ طبی مرکز میں لوگوں کو بنیادی سہولت فراہم کی جا رہی ہیں تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ جگہ کی قلت کے سبب انہیں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے بمنہ ہیلتھ سنٹر کے حوالے سے فون پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے عوامی مشکلات کا جلد ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.