ETV Bharat / state

بڈگام: میرگنڈ علاقے میں انہدامی کارروائی

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے ایک ڈھانچے کو منہدم کیا گیا۔

بڈگام: میرگنڈ علاقے میں انہدامی کارروائی
بڈگام: میرگنڈ علاقے میں انہدامی کارروائی
author img

By

Published : Jul 27, 2021, 5:46 PM IST

میرگنڈ، بڈگام میں منگل کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے انہدامی کارروائی کے تحت غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی عمارت کو منہدم کردیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ جمانے اور بغیر اجازت نامے کے رہائشی و تجارتی ڈھانچے تعمیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

بڈگام: میرگنڈ علاقے میں انہدامی کارروائی

وسطی کشمیر کے میرگنڈ، بڈگام میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے تعمیراتی ڈھانچے منہدم کرنے کی کارروائی پر متاثرہ شخص نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہدامی کارروائی سے قبل انہیں کوئی بھی نوٹس نہیں بھیجی گئی۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے اچانک انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔

مزید پڑھیں: پی ڈی پی لیڈر وحید الرحمان پرہ پر فرد جرم عائد

متاثرہ شخص نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ہر طرف حتیٰ کہ ڈی سی آفس سے بالکل متصل زرعی اراضی پر تعمیراتی ڈھانچے بنائے جارہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔

بتادیں کہ انہدامی کارروائی اے ڈی سی بڈگام کی قیادت میں انجام دی گئی اس دوران نائب تحصیلدار بڈگام کے علاوہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کے کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.