ETV Bharat / state

Road accident In Srinagar پانتھہ چوک میں سڑک حادثہ، موٹر سائیکل سوار ہلاک - سرینگر میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

سرینگر کے پانتھہ چوک علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں اوڑی کارہنے والا ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا ہے۔ متوفی کی شناخت محمد صادق اعوان ولد ثناء اللہ اعوان ساکن سلام آباد کے بطور ہوئی ہے۔

Uri man killed in road accident in Srinagar's Pantha chowk
پانتھہ چوک میں سرک حادثہ موٹر سائیکل سواور ہلاک
author img

By

Published : May 22, 2023, 4:12 PM IST

Updated : May 22, 2023, 7:39 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کی دارالحکومت سرینگر کے پانتھہ چوک علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں اوڑی کے ایک موٹر سائیکل سوار کی موت واقع ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے بالہامہ علاقے کے نزدیک پیر کی صبح ایک ٹرک نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی زخمی شخص کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت محمد صادق اعوان ولد ثنا ءاللہ اعوان ساکن سلام آباد اوڑی کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہیں۔

مزید پڑھیں: Awantipora Road Accident اونتی پورہ سڑک حادثہ، دو غیر ریاستی افراد جاں بحق، نو لوگ زخمی

بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے درمیان 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں، ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 برسوں میں جموں کشمیر میں روزانہ اوسطاً 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں۔ اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے معذوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

Last Updated : May 22, 2023, 7:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.