ETV Bharat / state

KCCI on Highway: تاجر انجمن کا سرینگر جموں شاہراہ کی فوری مرمت کا مطالبہ - کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز

تاجر انجمن کے سی سی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ’’شاہراہ کی مرمت و تعمیر کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ آمد و رفت بہتر طریقے سے ممکن ہو اور ڈرائیوروں، تاجرین کو کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘ KCCI on Srinagar Jammu Highway

تاجر انجمن کا سرینگر جموں شاہراہ کی فوری مرمت کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 4:25 PM IST

سرینگر: سرینگر جموں شاہراہ کی بری حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وادی کشمیر کی تاجر انجمن ’کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز‘ (کے سی سی آئی) نے انتظامیہ سے التجا کی ہے کہ ’’شاہراہ کی مرمت و تعمیر کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ آمد و رفت بہتر طریقے سے ممکن ہو اور ڈرائیوروں، تاجرین کو کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘ KCCI on Apple Trucks Halt Issue

تاجر انجمن کا سرینگر جموں شاہراہ کی فوری مرمت کا مطالبہ

یاد رہے کہ شاہراہ کی خرابی کے باعث گزشتہ دنوں سے وادی کشمیر سے بیرون ریاستوں کو جانے والی سیب سے لدی گاڑیوں کو کئی روز تک قاضی گنڈ پر درماندہ رکھا گیا تھا جس سے کاشتکاروں اور میوہ تاجرین کو کافی نقصان ہوا تھا۔ تاہم انتظامیہ کے مطابق شاہراہ پر درماندہ تمام سیب سے لدی گاڑیوں کو جموں روانہ کیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی شاہراہ کو انتظامیہ نے اٹیچ کر دیا ہے۔Srinagar Jammu Highway Apple Trucks Halt Issue

کے سی سی آئی صدر شیخ عاشق نے سرینگر میں ایک پریس کانفرس میں بتایا کہ ’’شاہراہ کی خرابی سے وادی میں تجارت کو نقصان ہو رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سیب گاڑیوں کو بھی درماندہ رہنا پڑا۔‘‘ شیخ عاشق نے مزید کہا کہ ’’وقف بورڈ کی جانب سے وقف جائیداد کرایہ پر دی گئی دکانداروں، تجارتی عمارتوں کو جدید نرخوں سے کرایہ وصول کرنے پر وہ بورڈ کے عہدیداروں کے ساتھ افہام و تفہیم کے تحت بورڈ کی ہدایت پر عمل درآمد کریں گے۔‘‘

مزید پڑھیں: NC on Apple Trucks Halt Issue میوہ صنعت سے متعلق انتظامیہ کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں ہے، نیشنل کانفرس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.