بارہمولہ: شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے مشہور و معروف شوکت علی سٹیڈیم میں ڈیگر ڈیوثن بارہمولہ نے جشن بارہمولہ کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کیا، جس میں کشمیر کے مختلف مشہور موسیقی آرٹیسٹس اور فن کاروں کے علاوہ بلائنڈ اسکول بارہمولہ کے بچوں نے بھی پروگرام پیش کیا۔ Jashn E Baramulla Musical Fest
ضلع بارہمولہ میں یہ تین سال عرصہ کے بعد اس طرح کا جشن موسیقی پروگرام منایا گیا۔ جس میں مقامی انتظامیہ، مقامی لوگوں سمیت متعدد طلبا نے شرکت کی۔ ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے ڈیگر ڈیوثن فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس پروگرام کو منعقد کرکے لوگوں کے سامنے پیش کیا۔ اس دوران ڈگری کالج اور دہلی پبلک اسکول کے زیر تعلیم طلباء و طالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کرکے لوگوں لطف اندوز کیا۔ Jashn E Baramulla Musical Fest
یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ میں صوفی کلچرل پروگرام ’جشن اوڑی‘ کا انعقاد