ETV Bharat / state

بارہمولہ کے گاؤں مہاراج پورہ میں پینے کے پانی کی قلت - drinking water problem in baramulla

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے مہاراج پورہ گاؤں کے لوگوں کو ان دنوں پینے کے پانی کی شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

drinking water supply scheme defunct in baramulla
بارہمولہ کے گاؤں مہاراج پورہ میں پینے کے پانی کی قلت
author img

By

Published : Jul 5, 2020, 4:06 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کے گاؤں میں صاف پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔

بارہمولہ کے گاؤں مہاراج پورہ میں پینے کے پانی کی قلت

ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں چار سال پہلے ایک واٹر فلٹریشن سکیم کو عمل میں لایا گیا تھا تاہم نامعلوم وجوہات پر اس کا کام روک دیا گیا۔

مقامی افراد نے بتایا کہ اس وقت پورے گاؤں کے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں، اس وجہ سے انہیں کافی پریشانی پیش آ رہی ہے۔

ان لوگوں نے الزام لگایا کہ مہاراج پور گاؤں کے لوگوں نے سے محکمہ جل شکتی سے شکایت کی کہ انہیں پینے کا صاف پانی مہیا کرایا جائے ، تاہم ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دی گئی۔

گاؤں والوں نے ای ٹی وی بھارت کے توسط سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ جلد از جلد ان کی مشکلات کو دور کریں، تاکہ انہیں پینے کا صاف پانی مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.