سرینگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے کڈورہ علاقے میں جمعرت کو ایک گیس سلینڈر دھماکے میں ایک شخص از جان جب کہ دو زخمی ہوگئے۔ One Killed In Gas Cylinder Blast
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے کڈورہ علاقے میں جمعرات کو ایک گیس سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ Cylinder Blast in Bandipora
بانڈی پورہ کے دور دراز پہاڑی علاقہ کفارہ میں آج دن کے قریبآ گیارہ بجے گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی جب کہ مزید تین افراد زخمی ہوگئے۔ اس واقعے میں محمد شفیع ترک خان گجر کا مکان پوری طرح سے خاکستر ہوگیا۔ جبکہ واقعے میں 26 سالہ نوجوان سجاد احمد ترک ولد فیروز احمد کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی۔ اس کے علاوہ تین مزید افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں سے محمد اقبال ولد محمد شفیع شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ جس کا علاج و معالجہ ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں جاری تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق زبن کڈارہ کے پہاڈی علاقے میں آج صبح گیارہ بجے کے قریب محمد شفیع کے مکان میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے آگ نمودار ہوئی۔ اس دوران چند ایک مقامی نوجوانوں نےگھر میں موجود گیس سلینڈر کو باہر نکالنے کی کوشش کی جس دوران گیس سلینڈر ایک زور دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس میں موقعے پر ہی ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی۔ جبکہ تین مزید افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد کے مطابق پہاڈی علاقہ ہونے اور سڑک کی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے فائر سروس کی گاڈی وقت پر نہ پہنچنے کے باعث آگ پر بہت جلد قابو نہ پایا جاسکا۔
یہ بھی پڑھیں