اننت ناگ: ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد اور سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اننت ناگ جی وی سندیپ نے بلاک اننت ناگ کے روہو پنچایت حلقہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کو جھنڈی دکھائی۔ ملک بھر میں منعقد کی جانے والی اس یاترا کا مقصد آئی ای سی کی سرگرمیوں کے علاوہ کمیونٹی ویلفیئر کو بااختیار بنانے کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب روہو مونگھل اننت ناگ میں ہوئی اور اس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی نے اقتصادی ترقی، تعلیم، ٹیکنالوجی اور سماجی ہم آہنگی سمیت ترقی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ترقی پسند بھارت کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے عام لوگوں پر زور دیا کہ وہ یاترا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے موثر نفاذ کے لیے حکومت اور کمیونٹی کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈی سی نے کہا کہ وکشت بھارت سنکلپ یاترا ایک تبدیلی کا سفر بننے کے لیے تیار ہے، جو ضلع اننت ناگ کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پائیدار ترقی کے حصول اور ضلع کے مجموعی سماجی و اقتصادی تانے بانے کو بلند کرنے کے لیے لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملا کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وی بی ایس وائی کا پیغام لے جانے والی وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا اور محکموں کو ہدایات دی گئیں کہ وہ مرکزی اور یو ٹی دونوں کی اسپانسر شدہ سماجی، اقتصادی اور فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری کریں۔
مزید پڑھیں:
ویری ناگ میں بھی اسی طرح کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بلاک ڈیولاپمنٹ افسر غازی عبداللہ، ایس ڈی ایم ڈورو پرویز رحیم ڈی ڈی سی ممبر ویری ناگ پیر شہباز کے علاوہ پی آر آئی ممبر موجود رہے۔اس موقعہ پر ایک رنگا رنگ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولی بچوں نے کلچرل پروگرام پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔اس موقعہ پر ایک مفت طبی کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا اور مستحق خاندانوں میں رسوئی گیس کنکشنز فرام کیے گئے۔