ETV Bharat / state

کوکرناگ: وندیولگام میں پل کے تعمیراتی کام میں رکاوٹ سے لوگ پریشان - اننت ناگ کی خبریں

جموں و کشمیر کے کوکرناگ کے وندیولگام میں محکمہ آر اینڈ بی نے سال 2018 میں مقامی لوگوں کی آمد و رفت کے لئے ایک پُل تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ تاہم تین سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی مذکورہ پل کا تعمیراتی کام ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا ہے۔

kokernag
kokernag
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 2:13 PM IST

جموں و کشمیر کے کوکرناگ کے وندیولگام میں محکمہ آر اینڈ بی نے سال 2018 میں مقامی لوگوں کے آمد و رفت کے لئے ایک پُل تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ تاہم تین سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی مذکورہ پل کا تعمیراتی کام ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا ہے۔ اس کی وجہ سے وندیولگام اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوکرناگ: وندیولگام میں پل کے تعمیراتی کام میں رکاوٹ سے لوگ پریشان
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ناگم سے ایک نالہ وندیولگام علاقہ سے ہو کر بہتا ہے۔ جس کے اوپر وندیولگام کے مقام پر گذشتہ سال 4 اگست تک بڑے ہی شدومد سے کام جاری تھا لیکن 5 اگست کے بعد مرکزی سرکار کا فیصلہ بھی مذکورہ پل پر بھاری ہڑا اور اس طرح کُل ملا کر تین سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی مذکورہ پل کا کام مکمل نہیں ہو سکا۔

نتیجتاً کثیر آبادی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ناگم علاقہ سے بہتا ہوا نالہ کبھی کبھی بہت اتھل پتھل مچاتا ہے جس کی وجہ سے لوگ مذکورہ نالہ کو پار کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
آر اینڈ بی محکمہ کے اسیسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجینیئر ایجاز احمد نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ مذکورہ پُل کی سابقہ لائبیلٹی بقایہ ہے، چونکہ گذشتہ سال سے وادی میں ناسازگار حالات کی وجہ سے پُل کا کام بھی متاثر ہوا، اے ای ای نے یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ پُل پر آنے والے ہفتے میں ہی کام پھر سے شروع کیا جائے گا تاکہ مقامی لوگوں کو راحت ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.