ETV Bharat / state

جی ایم سی کا صحن کار پارکنگ میں تبدیل - MC Anantnag

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع کے ساتھ ساتھ پیر پنچال کے علاقوں کے مریضوں کی ضرورتوں کو پورا کرتا ہے، جس کے سبب ہسپتال میں روزانہ کافی بھیڑ بھاڑ رہتی ہے۔

جی ایم سی کا صحن کار پارکنگ میں تبدیل
جی ایم سی کا صحن کار پارکنگ میں تبدیل
author img

By

Published : Feb 18, 2021, 10:13 PM IST

اگرچہ ہسپتال کو جدید سہولیات سے لیس کیا گیا، تاہم ہسپتال کے صحن کو پارکنگ کے احاطہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ہسپتال کے احاطہ میں روزانہ سینکڑوں گاڑیوں کو پارک کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف بیماروں بلکہ تیمارداروں کو بھی کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جی ایم سی کا صحن کار پارکنگ میں تبدیل
سینکڑوں گاڑیاں کھڑی رہنے کے سبب ہسپتال کے احاطہ میں چلنے پھرنے کے لئے گنجائش کم ہو گئی ہے۔ ایمرجنسی کے دوران بیماروں کو ہسپتال میں داخل یا ریفر کرنے کے دوران چلنے میں دقتیں پیش آ رہی ہیں ۔۔بعض اوقات ایمبولینس بھی راستے میں پھنس جاتی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گاڑیاں پارک کرنے کے لئے کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ یہاں نہ صرف تیمار دار اور ہسپتال عملہ بلکہ عام لوگ اور دکاندار بھی اپنی گاڑیاں پارک کرکے رکھتے ہیں، جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ ہسپتال کا صحن کار پارکنگ کے لیے مخصوص رکھا گیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے فوری طور پر ہسپتال احاطہ کو خالی کرکے گاڑیوں کے لئے دوسری جگہ مخصوص پارکنگ بنانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.