ETV Bharat / state

DC Anantnag Assumed Charge سید فخرالدین حامد نے ڈی سی اننت ناگ کا چارج سنبھالا

سید فخر الدین حامد نے ہفتہ کے روز ضلع اننت ناگ کے ڈی سی کے عہدے کا چارچ سنبھالا۔ اس سے پہلے اس عہدے پر ڈاکٹر بشارت قیوم فائز تھے، جنہں تبادلہ کر کے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ منتخب کیا گیا۔

fakhrudin-hamid-assumed-charge-as-deputy-commissioner-anantnag
سید فخرالدین حامد نے ڈی سی اننت ناگ کا چارج سنبھالا
author img

By

Published : Apr 29, 2023, 8:51 PM IST

سید فخرالدین حامد نے ڈی سی اننت ناگ کا چارج سنبھالا

اننت ناگ: آئی اے ایس افسر سید فخر الدین حامد نے آج ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کا چارچ سنبھالا۔ اس سے پہلے اس عہدے پر ڈاکٹر بشارت قیوم فائز تھے جنہیں حال ہی میں ضلع ترقیاتی کشمنر پلوامہ تعینات کیا گیا۔سید فخرالدین حامد نے چارج سنبھالنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے سینیئر افسران کے ساتھ بات چیت کی اور ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں اور زیر التوا منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے درمیان قریبی تال میل اور ہم آہنگی پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضلع جموں و کشمیر کا ایک تاریخی اضلاع میں سے ایک ہونے کی وجہ سے سیاحت، زراعت، باغبانی، ماہی پروری اور اس سے متعلقہ شعبوں میں آگے بڑھنے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ تمام شعبوں میں بہتر نتائج کے حصول کے لیے جوش، لگن اور عزم کے ساتھ کام کریں۔اس موقع پر سید فخرالدین حامد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے اعزاز حاصل ہے کہ میں ضلع کے ڈی سی کا عہدہ ایمانداری کے ساتھ سنبھالوں گا اور اپنے تمام فرائض بخوبی سے انجام دوں گا ۔انہوں نے سبکدوش ہونے والے ڈی سی کی انتظامیہ کے اعلی معیار کی تعریف کی جو انہوں نے اپنے دور حکومت میں چھوڑی ہے۔

مزید پڑھیں: DC Transferred In JK جموں کشمیر میں سات ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ

اس موقع پر موجود ضلع انتظامیہ کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'میں پیشہ ورانہ مہارت اور تمام عہدیداروں سے کام کرنے کے عزم کی توقع کرتا ہوں اور ضلع میں فوری طور پر ترقی کے کام ایماندارانہ کوششوں کے ساتھ کئے جائیں گے۔ڈی سی نے مزید کہا کہ سبکدوش ہونے والے ڈپٹی کمشنر نے کارکردگی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا ہے جس کو معاشرے کے تمام طبقات نے سراہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک ذمہ دار اور جواب دہ طرز حکمرانی اس کی پہچان ہوگی،کیونکہ ضلع کو ترقی کی بلندیوں پر لے جانے کی کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.